اسلام آباد سے اغوا کیے گئے نوجوان کے مبینہ قاتلوں تک پولیس کیسے پہنچی؟

منگل 5 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے پوش سیکٹر ایف 6 سے اغوا ہونے والے نوجوان کے لرزہ خیز قتل نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، تحقیقات ابھی جاری ہیں جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کا بھی انتظار ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کے علاقے ایف 6 سے اغوا ہونے والے نوجوان فرخ افضل کی لاش خیبر پختونخوا کے علاقے صوابی سے برآمد ہوئی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول کو 3 مئی کی رات گھر کے باہر سے اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ معمول کے مطابق باہر موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، اندھے قتل کا ملزم گرفتار

مقتول کے والد کے مطابق نے گھر کے باہر سے اچانک شور کی آواز سن کر وہ باہر نکلے تو دیکھا کہ 4 سے 5 مسلح افراد فرخ کو زبردستی ایک گاڑی میں ڈال رہے ہیں، اہلِ محلہ نے مزاحمت کی کوشش کی، مگر اغوا کاروں نے فائرنگ کر دی، جس کے باعث وہ اپنے بیٹے کو بچانے میں ناکام رہے۔

واقعے کے فوری بعد پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی گئی اور تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

چند گھنٹوں بعد اطلاع ملی کہ نوجوان کی لاش صوابی کے ایک اسپتال میں موجود ہے، جس پر تشدد کے نشانات واضح تھے۔

پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا اور تھانہ کوہسار کی ٹیم مقتول کے والد کے ہمراہ خیبرپختونخوا روانہ ہو گئی، بعد ازاں پتہ چلا کہ لاش مردان کے علاقے سرگڑھ کے قریب منتقل کی گئی تھی، جہاں سے پولیس کو مزید شواہد ملے۔

پولیس نے جدید تفتیشی طریقوں اور مختلف پہلوؤں پر کام کرتے ہوئے ملزمان کا سراغ لگایا، جس کے بعد کارروائی کا دائرہ سوات تک پھیلایا گیا۔

سوات میں چھاپہ مار کر کارروائی کے دوران مرکزی ملزم سیف اللہ اور اس کی مبینہ ساتھی خاتون ماہ نور کو گرفتار کر لیا گیا، اغوا میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی آپریشنل کمانڈرز کانفرنس، کارکردگی اور سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کو اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں مزید تفتیش کی جائے گی، ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ کسی ذاتی تنازعے کا شاخسانہ لگتا ہے، تاہم حتمی حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

تاحال موت کی وجہ واضح نہیں ہو سکی، کیونکہ بظاہر جسم پر کوئی مہلک زخم نظر نہیں آیا، تاہم تشدد کے آثار موجود ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے، پوسٹ مارٹم کی رپورٹ بھی جلد متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کابینہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا منان خان کو 50 لاکھ روپے سے زائد رقم دینے کی منظوری، معاملہ کیا ہے؟

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت، گواہان پر جرح مکمل

بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف تشدد اور نفرت انگیز کاروائیوں پر امریکا کی تحقیقات

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس: ججز کے خلاف 23 شکایات داخلِ دفتر، 6 ججز کے خط پر کارروائی موخر

ویڈیو

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

امریکی صدر کا دورہ چین: امریکا اور چین کے تعلقات دنیا کی تاریخ کے سب سے اہم تعلقات میں سے ایک ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ کا دورۂ چین، شی جن پنگ کا امریکا کو شراکت داری کا پیغام

کالم / تجزیہ

کیا آپ نے چین کے دورے پر موجود ڈونلڈ ٹرمپ کے وفد پر غور کیا ہے؟

سعودی عرب کی سوچ

چپکے چپکے دل میں اترتا حسرتؔ