مریم نواز اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کی اہم ملاقات، بجٹ اجلاس، سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

بدھ 1 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اہم ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، صوبے کی سیاسی صورتحال اور پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے عوامی خدمت اور مؤثر قانون سازی کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسپیکر پنجاب اسمبلی مریم اورنگزیب کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اہم ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، صوبے کی سیاسی صورتحال اور پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی 2 سالہ کارکردگی کو تاریخی اور بے مثال قرار دیتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

اسپیکر نے پنجاب میں پہلی مرتبہ ضلعی اور تحصیل کی سطح پر الیکٹرک بسیں چلانے کے وزیراعلیٰ کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ عوامی سہولت کی فراہمی کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پہلی بار ’ستھرا پنجاب‘ پروگرام کے ذریعے شہریوں کو صفائی اور بہترین ماحول کا آئینی حق فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’ستھرا پنجاب‘ اور ’اپنی چھت اپنا گھر‘ پروگرام کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملنا پنجاب کے لیے باعثِ فخر ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی صرف دعووں تک محدود نہیں بلکہ اس کے عملی نتائج زمین پر نظر آ رہے ہیں۔ ان کے بقول وزیراعلیٰ نے پنجاب میں تیز ترین رسپانس اور گڈ گورننس کا ایک مثالی ماڈل قائم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس عوامی امنگوں کا ترجمان اور صوبے کی ترقی کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:اسپیکر پنجاب اسمبلی اور پنجاب حکومت آمنے سامنے؟ اصل معاملہ کیا ہے؟

ملک محمد احمد خان نے نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے وزیراعلیٰ کے اقدامات کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں خواتین کا خود کو محفوظ محسوس کرنا اور نوجوانوں کا مستقبل کے حوالے سے پُرامید ہونا مریم نواز کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ دن رات عوامی خدمت کے لیے فیلڈ میں سرگرم عمل دکھائی دیتی ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بھی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے ان کے اقدامات انتہائی شاندار ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بہترین قانون سازی اور ایوان کو انتہائی احسن اور مدبرانہ انداز میں چلانے میں اسپیکر ملک محمد احمد خان کا کردار قابلِ فخر ہے۔

مریم نواز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت کا واحد ہدف پنجاب کے ہر شہری تک ریلیف پہنچانا اور صوبے کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کا جو سفر شروع کیا گیا ہے، اس کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے گا تاکہ ترقی اور عوامی فلاح کے ثمرات صوبے کے ہر فرد تک پہنچ سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیصل خان کا یوٹرن، الزامات کے بعد بھائی عامر خان سے معافی مانگ لی

یہ ننھے پھول قوم کا مستقبل تھے، نواز شریف کا ٹیوشن سینٹر سانحہ میں 14 بچوں کی موت پر اظہار رنج و غم

آزاد کشمیر: عام انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ، تنویر الیاس پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی

الیکشن کمیشن  نے خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں

کیا سجاد علی نے بھارتی ریئلٹی شو کو اپنے گانے کی اجازت دی تھی؟ حقیقت سامنے آگئی

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں