مریم نواز نے کسانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی، 50 ہزار ٹریکٹرز فراہم کرنے کا اعلان

بدھ 1 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے کسانوں کے لیے ایک بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 3 برسوں کے دوران پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 50 ہزار ٹریکٹرز کسانوں کو فراہم کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کا ’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘ اسکیم کا آغاز، بے زمین کسانوں کو زرعی اراضی دینے کا منصوبہ

صوبائی محکمہ زراعت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ موجودہ حکومت نے کسانوں کو حقیقی معنوں میں خودمختار بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں کسی بھی حکومت نے کسانوں کو اتنی بڑی تعداد میں ٹریکٹرز فراہم نہیں کیے۔

اجلاس کے دوران کسان کارڈ پروگرام اور زرعی میکانائزیشن سے متعلق اقدامات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کسانوں کو اب تک 360 ارب روپے کے بلاسود قرضے جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ کسان کارڈ کے تحت فراہم کیے گئے قرضوں کی وصولی کی شرح 99 فیصد رہی ہے۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کے کسان دوست ویژنری اقدام سے صوبے کے کاشتکاروں کے مقدر بدلنے لگے

بریفنگ کے مطابق جاری کیے گئے قرضوں کا 80 فیصد حصہ کسانوں نے کھاد کی خریداری پر خرچ کیا، جبکہ گزشتہ سوا دو برس سے یوریا کھاد کی قیمتوں کو بھی قابو میں رکھا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان تیسری بار رشتۂ ازدواج میں منسلک، گوری سپراٹ سے نجی تقریب میں شادی

برطانیہ میں یوٹیوب الگورتھم تبدیل کرنے کی تجویز، آزادیٔ اظہار پر بحث چھڑ گئی

آزاد کشمیر میں امن و امان مزید مؤثر بنانے کا عزم، وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں

ایران جنگ نے عالمی توانائی منڈی کو ہلا دیا، یومیہ سپلائی میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی ریکارڈ

طالبان دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی ترک کریں، ورنہ نائن الیون جیسے حملوں کا خطرہ برقرار رہے گا، سابق پاکستانی سفیر

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟