مریم نواز کا ’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘ اسکیم کا آغاز، بے زمین کسانوں کو زرعی اراضی دینے کا منصوبہ

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں زرعی و معاشی خوشحالی کے لیے ’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘ سکیم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، جس کے تحت بے زمین دیہاتیوں کو اربوں روپے مالیت کی زرعی اراضی فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:جرائم میں اچانک اضافہ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سخت نوٹس، ہنگامی اجلاس طلب

لاہور میں تقریب کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘ اسکیم کے پورٹل کا افتتاح کیا۔ اس منصوبے کے تحت پنجاب میں تقریباً 160 ارب روپے مالیت کی زرعی اراضی بے زمین کسانوں کو دی جائے گی تاکہ انہیں روزگار اور خود کفالت کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

حکام کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پر زرعی اراضی کی نشاندہی پانی کی دستیابی اور زمین کی زرخیزی کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہے۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں 13 ہزار 812 زرعی لاٹس کے ذریعے 88 ہزار 780 خاندان مستفید ہوں گے، جبکہ چولستان میں 16 ہزار 685 لاٹس سے ایک لاکھ ایک ہزار سے زائد خاندان فائدہ اٹھائیں گے۔

اسکیم کے تحت ہر کامیاب امیدوار کو 25 سے 40 لاکھ روپے مالیت کی زرعی اراضی کاشت کے لیے فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ فی ایکڑ 50 ہزار سے ڈھائی لاکھ روپے تک آباد کاری کے لیے ایک مرتبہ گرانٹ بھی دی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر ایک لاکھ 24 ہزار ایکڑ سے زائد زرعی اراضی فراہم کی جائے گی، جبکہ دیہی علاقوں کے بے روزگار کاشتکاروں کو یہ زمین 10 سال کے لیے دی جائے گی۔ مختلف اضلاع میں 43 ہزار 938 اور چولستان میں 83 ہزار 425 ایریاز کی نشاندہی آبپاشی اور زرخیزی کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

اسکیم کے لیے خواہشمند کاشتکار 2 سے 18 مئی تک آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ یکم جون سے 8 جون تک اپیل کا حق بھی دیا جائے گا۔ 19 جون کو حتمی فہرست جاری کی جائے گی اور 30 جون سے زمین کی تقسیم کا عمل شروع ہوگا۔

ایک سے زائد درخواست گزار ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کے ذریعے زمین دی جائے گی، جو صرف زرعی مقاصد کے لیے استعمال ہو سکے گی اور اس پر پختہ تعمیرات کی اجازت نہیں ہوگی۔ کاشتکار اپنی مرضی کی فصل اگا سکیں گے، جبکہ ہر لاٹ کے ساتھ زرعی افسر اور انٹرنی بھی تعینات کیا جائے گا۔

مزید برآں اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ زراعت کے افسران پر مشتمل کمیٹی سال میں دو مرتبہ زمینوں کا دورہ کر کے کاشتکاری کے عمل کا جائزہ لے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’قانون بنانے والے ہی قانون توڑنے لگے‘، بغیر ہیلمٹ اور لائسنس کے بائیک چلانے پر صارفین مرتضیٰ وہاب پر برس پڑے

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ٹیسٹ کا پہلا دن: بنگلہ دیش کا 4 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز کا اسکور

ایران امریکا جنگ: بڑے فیصلے متوقع، پاکستان پر کیا اثرات پڑیں گے؟

عالمی تعلیمی پلیٹ فارم ‘کینوس’ پر سائبر اٹیک، فائنل امتحانات کے دوران کروڑوں طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

برطانیہ: مقامی انتخابات میں حکمران جماعت کو بھاری نقصان، وزیراعظم اسٹارمر کا مستعفی ہونے سے انکار

ویڈیو

ایران امریکا جنگ: بڑے فیصلے متوقع، پاکستان پر کیا اثرات پڑیں گے؟

معرکہ حق کا ایک سال: راجہ بازار راولپنڈی کے شہریوں کا مودی کو سخت پیغام

اگر پھر بھارتی جارحیت ہوئی تو جواب ’معرکۂ حق‘ کی طرح دیا جائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

کتابوں کا عاشق افسانہ نگار

7مئی: انڈیا تین میں، نہ تیرہ میں

شہنشاہِ ہجر شو کمار بٹالوی