مریم نواز کے کسان دوست ویژنری اقدام سے صوبے کے کاشتکاروں کے مقدر بدلنے لگے

بدھ 25 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے کسان دوست اور ویژنری اقدام کے تحت صوبے کے کاشتکاروں کے مقدر میں تبدیلی آ رہی ہے۔

ان کی ہدایت پر کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹر، ویٹ اینڈ رائس کمبائن ہارویسٹر، سپر سیڈر اور جدید زرعی مشینری فراہم کی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صرف 2 سال میں کاشتکاروں میں ریکارڈ 30 ہزار ٹریکٹر تقسیم کیے گئے، جن میں سے 20 ہزار سے زیادہ گرین ٹریکٹر کاشتکاروں کو فراہم کیے جا چکے ہیں جبکہ مزید 10 ہزار ٹریکٹرز کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔

جدید زرعی مشینری اور میکانائزیشن پروگرام

وزیراعلیٰ نے صوبے میں زراعت کو جدت کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے سی ایم ہائی ٹیک میکانائزیشن فنانسنگ پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو ویٹ اینڈ رائس کمبائن ہارویسٹر فراہم کرنے کا آغاز کیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت کاشتکار ہائی پاور ٹریکٹر اور دیگر جدید زرعی مشینری بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

سی ایم ہائی ٹیک میکانائزیشن فنانسنگ پروگرام کے تحت کاشتکاروں اور سروس پرووائیڈرز کے لیے 30 ارب روپے کا لون جاری کیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ کاشتکاروں کو 4 ارب روپے کی لاگت سے 5 ہزار سپر سیڈر بھی فراہم کیے جا چکے ہیں، جس کے استعمال سے گندم کی بوائی کے عمل میں آسانی اور بہتری آ رہی ہے جبکہ رائس سپر سیڈر کے استعمال سے سموگ کے خاتمے میں بھی مدد مل رہی ہے۔

جدید فارمنگ کے فوائد

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ پنجاب کے کاشتکاروں کو میکانائزیشن کے ذریعے جدید فارمنگ پر گامزن کیا جا رہا ہے، جس سے لاگت میں کمی اور پیداوار میں اضافہ ممکن ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کو زراعت کے روایتی اور فرسودہ طریقے ترک کر کے جدید مشینری کا استعمال کرنا ہوگا تاکہ زرعی شعبے میں معیار اور پیداوار دونوں بہتر ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان تیسری بار رشتۂ ازدواج میں منسلک، گوری سپراٹ سے نجی تقریب میں شادی

برطانیہ میں یوٹیوب الگورتھم تبدیل کرنے کی تجویز، آزادیٔ اظہار پر بحث چھڑ گئی

آزاد کشمیر میں امن و امان مزید مؤثر بنانے کا عزم، وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں

ایران جنگ نے عالمی توانائی منڈی کو ہلا دیا، یومیہ سپلائی میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی ریکارڈ

طالبان دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی ترک کریں، ورنہ نائن الیون جیسے حملوں کا خطرہ برقرار رہے گا، سابق پاکستانی سفیر

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟