جڑواں شہروں میں وقفے وقفے سے بارش، واسا ہائی الرٹ، نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی جاری

بدھ 1 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے پیش نظر واسا راولپنڈی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر واسا عزیز اللہ خان نے کہا ہے کہ بارش کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور متعلقہ عملہ مکمل طور پر متحرک ہے۔

ایم ڈی واسا کے مطابق نشیبی علاقوں میں واسا کا عملہ اور ہیوی مشینری تعینات کردی گئی ہے، جبکہ لیاقت باغ، کمیٹی چوک انڈر پاس، مری روڈ اور صادق آباد کے نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کا عمل بلا تعطل جاری ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے بتایا کہ نالہ لئی کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور اس میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، جس کے باعث فی الحال کسی قسم کی تشویشناک صورتحال نہیں ہے۔

ایم ڈی واسا نے بارش کے تازہ ترین اعداد و شمار بھی جاری کیے، جن کے مطابق سیدپور میں 10 ملی میٹر، گولڑہ میں 37 ملی میٹر، بوکرہ میں 12 ملی میٹر، پی ایم ڈی میں 6 ملی میٹر، شمس آباد میں 5 ملی میٹر، کچہری میں 10 ملی میٹر، پیرودھائی میں 9 ملی میٹر، گوالمنڈی میں 8 ملی میٹر جبکہ نیو کٹاریاں میں 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

ترجمان واسا کے مطابق ایم ڈی واسا کی ہدایت پر تمام فیلڈ افسران نکاسی آب کے کام کی خود نگرانی کررہے ہیں تاکہ بارش کے دوران پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنایا جا سکے۔

واسا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نالوں اور گٹروں میں کچرا پھینکنے سے گریز کریں اور گٹروں کے ڈھکن نہ کھولیں تاکہ نکاسی آب کا نظام مؤثر انداز میں کام کرتا رہے۔

ایم ڈی واسا نے کہاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں شہری فوری طور پر واسا کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دوحہ مذاکرات میں مثبت پیشرفت، قطر نے امریکا اور ایران کے مزید مذاکرات کا عندیہ دے دیا

بحیرۂ عرب میں امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر ہنگامی لینڈنگ پر مجبور، ایک اہلکار لاپتا، 3 زخمی

امریکا، ایران مذاکرات کا دوحہ دور ختم، آبنائے ہرمز اور منجمد اثاثے مذاکرات کا محور رہے

فیفا ورلڈکپ 2026: تینوں میزبان ممالک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

وی ایکسکلوسیو: اپوزیشن اس بار مذاکرات کے لیے سنجیدہ نظر آ رہی ہے، حکومت جواب کی منتظر ہے، طارق فاضل چوہدری

کالم / تجزیہ

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟