رجب بٹ اور اداکارہ درفشاں سلیم شادی کررہے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی

جمعرات 2 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معروف ڈیجیٹل کریئیٹر رجب بٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک بے بنیاد افواہ کے باعث خبروں کی زینت بن گئے۔ حالیہ دنوں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ دعویٰ کیا گیا کہ رجب بٹ اور معروف اداکارہ درفشاں سلیم ایک دوسرے کو خفیہ طور پر پسند کرتے ہیں اور جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

یہ دعویٰ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں تاہم بعد ازاں دونوں شخصیات کی جانب سے اس خبر کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: طلاق کے بعد رجب بٹ کا بڑا اعلان، دوسری شادی پر خاموشی توڑدی

رجب بٹ نے اپنے ردِعمل میں سوشل میڈیا پر جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلانے کے رجحان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بے بنیاد افواہیں پھیلانا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔

دوسری جانب درفشاں سلیم کی جانب سے ان کی میک اپ آرٹسٹ نشویٰ انجم نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اس افواہ کی سختی سے تردید کی۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا ’کاش یہ خبر دیکھنے یا سننے سے پہلے ہی میری بینائی چلی جاتی۔ اس شخص سے شادی؟ ہرگز نہیں، ایک لمحے کے لیے بھی نہیں‘۔

اس معاملے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی شدید ردِعمل سامنے آیا۔ متعدد صارفین نے ایسی بے بنیاد خبروں کو عوام اور متعلقہ شخصیات دونوں کے لیے تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا پیجز سنسنی پھیلانے کے لیے جھوٹی خبریں شائع کرنے سے گریز کریں۔

درفشاں سلیم کے مداحوں نے بھی اس افواہ پر ناراضی کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ میں نہ کوئی مشہور شخصیت ہوں اور نہ ہی اداکارہ لیکن اگر میرا نام بھی رجب بٹ کے ساتھ جوڑا جائے تو مجھے بھی یہ بات ناگوار گزرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: طلاق کے اعلان کے بعد رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کے درمیان صلح ہوگئی؟ قریبی دوست کا اہم دعویٰ

مریم نامی صارف نے لکھا کہ درفشاں کا دماغی توازن ٹھیک ہے اور وہ پڑھی لکھی بھی ہیں ان کے اتنے برے دن نہیں آئے کہ وہ رجب بٹ جیسے انسان کے ساتھ شادی کریں جبکہ ایک اور نے کہا کہ کیا درفشاں رجب بٹ کو جانتی بھی ہیں کہ آخر وہ ہیں کون؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp