محکمہ موسمیات نے آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرم اور مرطوب (حبس زدہ) موسم کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، شمالی و مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور شمالی و مشرقی بلوچستان کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، شمالی اور مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان، جبکہ شمالی اور مشرقی بلوچستان کے چند مقامات پر تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیے ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی: سیاحتی علاقوں میں ہنگامی صورتِ حال کے لیے کیا انتظامات کیے گئے ہیں؟
آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد اور مظفرآباد میں کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں 27، کراچی میں 30، گلگت میں 23 جبکہ مری میں 17 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
بھارت کے غیرقانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات نے سرینگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں جزوی ابر آلود اور خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ جموں میں جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے یکم جولائی سے ملک بھر میں مون سون کا آغاز، موسلا دھار بارش اور شہری سیلاب کا خدشہ
آج صبح ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق سرینگر، پلوامہ، اننت ناگ اور بارہمولہ میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ، جموں میں 25، لیہہ میں 10 جبکہ شوپیاں میں 18 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔














