افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

جمعرات 2 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان میں اقوام متحدہ کے معاون مشن (یوناما) کے کردار پر ایک بار پھر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ ’یوناما‘ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں پر تو مبینہ شہری ہلاکتوں کا ذکر کرتا ہے، تاہم افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی حمایت اور ان کی پذیرائی پر خاموش رہتا ہے، جو غیر جانبداری کے دعوے پر سوالیہ نشان ہے۔

پاکستانی مؤقف کے مطابق اقوام متحدہ کے معاون مشن برائے افغانستان (یوناما) پر دہشت گردی سے متعلق معاملات میں دوہرے معیار کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

جب بھی پاکستان افغانستان میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتا ہے تو ’یوناما‘ طالبان حکومت کے مبینہ شہری ہلاکتوں سے متعلق بیانیے کو دہراتا ہے، لیکن دہشتگردوں کی کھلی حمایت اور ان کی تشہیر پر خاموشی اختیار کر لیتا ہے۔

واضح رہے کہ افغان شہری جان اللہ عرف زاہد ایوبی، ولد دولت خان تقی، سکنہ کوچیانو گاؤں، ضلع مہمند درہ، صوبہ ننگرہار، 10 نومبر 2025 کو جنوبی وزیرستان کے کیڈٹ کالج وانا پر ہونے والے خودکش حملے میں ملوث تھا۔

یہ بھی پڑھیں:رچرڈ بینیٹ دہشتگردی کو فروغ دینے والے افغان طالبان کا بیانیہ آگے بڑھانے لگے، اقوام متحدہ کی رپورٹس نظر انداز

22 دسمبر 2025 کو اس کی تعزیتی تقریب منعقد کی گئی، جس میں طالبان حکومت کے سینیئر عہدیداروں نے شرکت کی، جبکہ تقریب میں مبینہ طور پر ہلاک ہونے والے شدت پسند کی تصاویر اور پوسٹر بھی نمایاں طور پر آویزاں کیے گئے۔

اس واقعے پر یوناما کی جانب سے مذمت یا ردعمل کیوں سامنے نہیں آیا۔ پاکستانی مؤقف کے مطابق اگر دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر خاموشی اختیار کی جائے تو اسے غیر جانبداری نہیں بلکہ دہشت گردی کے حوالے سے انتخابی رویہ تصور کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین کی ترقی عالمی معیشت کے لیے مثال، پاک چین دوستی ہر آزمائش میں مضبوط ثابت ہوئی، اسحاق ڈار

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

بنگلہ دیش میں ارجنٹینا سے غیر معمولی محبت کیوں؟ میراڈونا سے میسی تک جذباتی رشتہ

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز