’امریکا ایسا طیارہ نہیں بنا سکتا تھا‘، ٹرمپ کا قطر سے ملنے والے لگژری جیٹ پر حیرت کا اظہار

جمعرات 2 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کی جانب سے تحفے میں ملنے والے لگژری بوئنگ جیٹ پر اپنی پہلی پرواز کے دوران اسے ’بے مثال طیارہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا خود ایسا جہاز تیار نہیں کر سکتا تھا۔دوسری طرف تقریباً 40 کروڑ ڈالر مالیت کے اس طیارے کے استعمال پر قانونی اور اخلاقی سوالات بھی اٹھنا شروع ہوگئے ہیں۔

یہ طیارہ، جس کی مالیت تقریباً 40 کروڑ ڈالر بتائی جاتی ہے، بغیر کسی شرط کے امریکا کو دیا گیا ہے اور اسے اِس وقت قانونی، اخلاقی اور قومی سلامتی سے متعلق سوالات کا سامنا ہے۔

طیارے کا نیا رنگ و ڈیزائن سفید، سرخ اور نیوی بلیو پر مشتمل ہے، جو صدر ٹرمپ کے ذاتی طیارے سے بھی مشابہت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ میں جنگ بندی معاہدے میں کردار پر امیرِ قطر کا شکریہ

ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طیارے کو صدارتی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے، جس میں جدید ترین سیکیورٹی نظام اور اضافی سہولیات شامل کی گئی ہیں۔ ان کے مطابق یہ ایک انتہائی پیچیدہ مگر شاندار مشین ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب بوئنگ کے سربراہ نے انہیں اس طیارے کے بارے میں بتایا تو انہوں نے قطر سے اسے کچھ عرصے کے لیے استعمال کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم بعد میں قطر کے امیر نے یہ طیارہ امریکا کو بطور تحفہ دینے کی پیشکش کر دی۔

رپورٹس کے مطابق یہ طیارہ امریکی محکمہ دفاع کو باضابطہ طور پر منتقل کیا گیا ہے، جبکہ اس کے مستقبل کے استعمال کے حوالے سے وائٹ ہاؤس سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس طیارے کو اس وقت تک استعمال کریں گے جب تک امریکا میں تیار ہونے والے نئے صدارتی طیارے مکمل نہیں ہو جاتے، جس میں تقریباً 2 سال لگ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے امریکا نے قطر کا 400 ملین ڈالر کا لگژری جیٹ تحفہ قبول کرلیا، نیا ایئر فورس ون بنے گا

انہوں نے قطر کی جانب سے اس طیارے پر کیے گئے اخراجات کو ’اعلیٰ معیار کی سرمایہ کاری‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا طیارہ امریکا کے لیے خود تیار کرنا مشکل تھا۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ ماہ اس طیارے کی پہلی نمائش کرتے ہوئے اسے ’دنیا کا سب سے پرتعیش صدارتی جہاز‘ قرار دیا تھا، جس میں مکمل فلیٹ لیٹ سیٹس، صدارتی مہر والے سیٹ بیلٹس، سنہری لائٹنگ اور خصوصی اندرونی ڈیزائن شامل ہے۔

اس سے قبل 1990 سے استعمال ہونے والا بوئنگ 747-200 ایئر فورس ون مرحلہ وار سروس سے ہٹایا جا چکا ہے، جبکہ 2 نئے بوئنگ 747-800 طیاروں کو VC-25B کے طور پر اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ پرانے اور نئے صدارتی طیاروں کے درمیان عبوری خلا پُر کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘