کیا آلو کے چپس جان لیوا ہوسکتے ہیں؟ امریکی انتظامیہ نے بڑا الرٹ جاری کردیا

جمعرات 2 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے سالمیونیلا بیکٹیریا کی ممکنہ آلودگی کے باعث مقبول برانڈز کے آلو کے چپس کو اپنے سب سے خطرناک وارننگ لیول یعنی کلاس اول واپسی کے تحت مارکیٹ سے واپس منگوانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وہ غذائیں جو آپ کے لیے نقصان کا باعث بن سکتی ہیں

حکام کے مطابق اس کیٹیگری کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ان اشیاء کے استعمال سے صحت کے شدید نقصانات یا موت واقع ہونے کا پورا امکان موجود ہوتا ہے۔

کون سے چپس متاثر ہوئے؟

متاثرہ چپس میں وہاں کے مشہور برانڈز زیپس اور ڈرٹی شامل ہیں۔ ان برانڈز کے مختلف ذائقوں جیسے نمک اور سرکہ، پیاز، اور پنیر والے مختلف سائز کے پیکٹس واپس منگوائے جارہے ہیں۔

واپسی کی وجہ کیا بنی؟

 ان چپس کو تیار کرنے والی کمپنی نے بتایا کہ چپس میں استعمال ہونے والے مصالحے میں خشک دودھ کا پاؤڈر شامل تھا، جس میں سالمونیلا بیکٹیریا کی موجودگی کا شبہ ہے۔

اگرچہ استعمال سے پہلے کیے گئے ٹیسٹ منفی آئے تھے، لیکن کمپنی نے احتیاط کے طور پر یہ قدم اٹھایا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ اب تک اس حوالے سے کسی کے بیمار ہونے کی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

سالمیونیلا کیا ہے اور اس کی علامات؟

 یہ ایک ایسا بیکٹیریا ہے جو خوراک کے ذریعے پیٹ اور آنتوں کی شدید بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ آلودہ غذا کھانے کے چند گھنٹوں سے لے کر چھ دنوں کے اندر درج ذیل علامات ظاہر ہو سکتی ہیں:

شدید اسہال اور پیٹ میں مروڑ اٹھنا

بُخار، متلی اور قے آنا

زیادہ تر لوگ چند دنوں میں ٹھیک ہو جاتے ہیں، لیکن چھوٹے بچے، بوڑھے اور کمزور مدافعتی نظام والے افراد کے لیے یہ انفیکشن جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

انتظامیہ اور چپس بنانے والی کمپنی نے شہریوں کو سخت ہدایت کی ہے کہ اگر انہوں نے یہ چپس خریدے ہیں تو انہیں فوری طور پر پھینک دیں یا دکان پر واپس کردیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نامزد ہونے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی جانب اہم پیشرفت، بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم نامزد

کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید

پمز اسپتال واقعہ ایک حادثہ، وزیراعظم اور وزیر کا کام ایک اسپتال کو دیکھنے کا نہیں ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار