ساؤتھ ایشین گیمز 2027: میزبان پاکستان نے تیاریوں میں تیزی لانے کے لیے اہم فیصلے کر لیے

جمعرات 2 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت سنہ 2027 میں پاکستان میں منعقد ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز (سارک گیمز) کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایونٹ کی انتظامی، مالی اور انفراسٹرکچر سے متعلق تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کی واپسی، ٹکٹوں کی فروخت شروع

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سارک گیمز 2027  کے لیے اسلام آباد میں فوری طور پر سیکریٹریٹ قائم کیا جائے گا جبکہ پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کی اپ گریڈیشن کے عمل کو تیز کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں اجلاس نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ مالی امور، انفراسٹرکچر اور کھیلوں کے مقامات کی نگرانی کے لیے اہم ذیلی کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی۔

حکومت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سال 2027 کے سارک گیمز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق منعقد کیا جائے گا جبکہ قومی کھیلوں کی فیڈریشنز کو کھلاڑیوں کی تیاری اور تربیت کے لیے ہر ممکن تعاون اور سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ پاکستانی ایتھلیٹس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے ملک بھر میں کھیلوں اور اسپورٹس سرگرمیوں کے فروغ کا عزم کر رکھا ہے جبکہ اس نوعیت کے بین الاقوامی مقابلے دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت اور نرم تشخص (سافٹ امیج) کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

مزید پڑھیے: ارشد ندیم نے نیشنل گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا

اجلاس میں بین الصوبائی رابطہ کے وزیر رانا ثنا اللہ خان، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ، صوبائی محکموں کے اعلیٰ حکام، پاکستان اسپورٹس بورڈ کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ سرکاری اداروں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاسکو ختم، ملازمین کے لیے 4.18 ارب روپے کے پیکج کی منظوری

سپریم کورٹ کی جیل اصلاحات کانفرنس کا اعلامیہ جاری، جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں اور سہولیات کے بحران پر تشویش

غزہ کے 80 فیصد سے زیادہ علاقے پر اسرائیل قابض ہوچکا، 73 ہزار فلسطینی شہید ہوئے، رپورٹ جاری

آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

پاکستان کا سیمی کنڈکٹر صنعت میں بڑا قدم، 4.5 ارب روپے کے قومی چپ ڈیزائن پروگرام پر عملدرآمد شروع

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز