وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی قائم مقام گورنر مکہ ریجن سے ملاقات، پاک سعودی تعلقات کے فروغ اور کرکٹ تعاون پر تبادلہ خیال

جمعہ 3 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جدہ میں مکہ ریجن کے قائم مقام گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات کے دوران گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوی، گورنر طائف شہزادہ سعود بن نہار بن سعود اور شاہی خاندان کی دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اہم سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عمرہ اور حج کے لیے سعودی حکومت کی جانب سے کیے گئے بہترین انتظامات کو سراہتے ہوئے قائم مقام گورنر مکہ ریجن کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

قائم مقام گورنر مکہ ریجن شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دینے اور ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات میں کھیلوں کے شعبے میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قائم مقام گورنر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے درمیان ہونے والے معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان اور سعودی عرب کا جدہ میں بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم بنانے پر اتفاق، مفاہمتی یادداشت پر دستخط

انہوں نے جدہ میں پہلے بین الاقوامی معیار کے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کے فیصلے کو بھی سراہا اور اپنے ریجن میں اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

واٹس ایپ اب کاروباری اداروں سے صارفین کے جوابات پر بھی فیس وصول کرے گا

پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق اسپینٹک سر کرنے کے بعد انتقال کرگئیں

بی این پی رہنما مرزا فخرالاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟