مشرق وسطیٰ میں امن کی امید سے تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ

جمعہ 3 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

امریکا اور ایران کے درمیان جاری سفارتی کوششوں سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم ہونے کی امید پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ امریکی یومِ آزادی کی تعطیلات سے قبل سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ برینٹ خام تیل کے فی بیرل سودے 17 سینٹ یا 0.24 فیصد اضافے کے ساتھ 72.10 ڈالر تک پہنچ گئے، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 14 سینٹ یا 0.20 فیصد اضافے کے بعد 68.83 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران امریکا مذاکرات میں پیشرفت، تیل کی قیمتیں مسلسل تیسرے روز بھی گر گئیں

امریکی یومِ آزادی کی تعطیلات کے باعث جمعہ کو امریکی مالیاتی منڈیاں بند رہیں، جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں بھی محدود رہیں۔ گزشتہ سیشن میں دونوں عالمی معیار کے خام تیل کی قیمتیں ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں سے قبل کی سطح تک گر گئی تھیں، جبکہ ہفتہ وار بنیاد پر قیمتوں میں کئی ماہ کی کم ترین تبدیلی دیکھی گئی۔

مارکیٹ تجزیہ کار ٹِم واٹرر کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار امن کی کوششوں کے کامیاب ہونے کے حوالے سے محتاط انداز میں پُرامید ہیں، تاہم وہ حتمی شواہد سامنے آنے تک مکمل اعتماد کے ساتھ سرمایہ کاری سے گریز کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال ہونے کے بعد خطے کے تیل پیدا کرنے والے ممالک نے برآمدات میں اضافہ شروع کر دیا ہے۔ کویت کی یومیہ تیل پیداوار جون میں بڑھ کر 16 لاکھ 50 ہزار بیرل ہو گئی، جو مئی میں صرف 5 لاکھ 80 ہزار بیرل یومیہ تھی۔

ادھر تجارتی ذرائع کے مطابق کم از کم 5 سپر ٹینکرز، جن میں ایک کروڑ بیرل سعودی خام تیل موجود تھا، آبنائے ہرمز عبور کر چکے ہیں، جبکہ سعودی آرامکو نے ایشیائی خریداروں کو تیل کی فروخت تیز کرنے کے لیے اسپاٹ قیمتوں کے تحت سپلائی شروع کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘