ویڈیو کال کے دوران ہوٹل میں 26 سالہ خاتون کی موت، اہلِ خانہ نے قتل کا شبہ ظاہر کر دیا

جمعہ 3 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے شہر حیدرآباد میں 26 سالہ خاتون ایک ہوٹل کے کمرے میں پراسرار طور پر مردہ پائی گئی، جبکہ اہلِ خانہ نے واقعے کو خودکشی ماننے سے انکار کرتے ہوئے قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق متوفیہ، رینوکا، جمعرات کی شب گولکنڈہ کے رہائشی 34 سالہ شخص کے ہمراہ ایم ڈی لائنز کے قریب واقع ایک ہوٹل میں ٹھہری تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست گجرات میں کریڈٹ کارڈ فراڈ سے دلبرداشتہ ہوکر 3 افراد کی خود کشی، ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص نے بیان دیا کہ وہ کچھ دیر کے لیے کمرے سے باہر گیا تھا واپس آنے پر خاتون کو پھندے سے لٹکا ہوا پایا جس کے بعد فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔

ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ خاتون نے رات گئے ہوٹل میں کھانا منگوایا تھا اور واقعے سے قبل اپنے ایک دوست سے ویڈیو کال پر بھی بات کی تھی۔ پولیس کے مطابق رات تقریباً 12 بج کر 24 منٹ پر ویڈیو کال جاری تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’وہ کسی اور کا ہوگا تو قیامت ہوگی‘، گرل فرینڈ کی شادی کسی اور سے طے پانے پر باڈی بلڈر عاشق نے خود کشی کرلی

رینوکا کے اہلِ خانہ نے خودکشی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے واقعے کو مشکوک قرار دیا ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ خاتون کے ساتھ ہوٹل آنے والے شخص کے کردار کی مکمل تحقیقات کی جائیں کیونکہ انہیں قتل کا شبہ ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج، موبائل فون کا ریکارڈ اور ہوٹل سے متعلق دیگر شواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: بیٹی کو قتل کرکے خود کشی کا رنگ دینے والا باپ گرفتار

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش میں خودکشی اور قتل، دونوں پہلوؤں کو مدنظر رکھا جا رہا ہے اور موت کی اصل وجہ فرانزک شواہد اور پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ: رونالڈو نے پنالٹی سے پہلے ’بسم اللہ‘ پڑھا؟ وائرل ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی

آن لائن حج رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ، 11 روز میں 2 لاکھ سے زائد افراد کی رجسٹریشن مکمل

نو منتخب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی حلف برداری کب ہوگی؟

آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات: وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے

یورپ میں شدید گرمی سے ہلاکتیں 3,700 سے متجاوز، فرانس، بیلجیم اور ہالینڈ سب سے زیادہ متاثر

ویڈیو

خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی علاقے دانہ سر میں بس حادثہ: 40 مسافر جاں بحق، 8 زخمی

کوئٹہ: گرمی کا توڑ کابلی آئس کریم کی خاص بات کیا ہے؟

بلوچستان سانحہ: گوگل پر مکمل انحصار خطرناک، دور دراز علاقوں میں آف لائن میپس اور ذاتی فیصلہ کیوں ضروری؟

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو