’وہ کسی اور کا ہوگا تو قیامت ہوگی‘، گرل فرینڈ کی شادی کسی اور سے طے پانے پر باڈی بلڈر عاشق نے خود کشی کرلی

اتوار 8 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عشق میں بے وفائی پر کبھی نوجوان پاگل ہو جاتے ہیں تو کبھی زندگی کا خاتمہ کردیتے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں گرل فرینڈ کی شادی کسی اور سے طے پانے پر باڈی بلڈر عاشق نے خود کشی کرلی۔

مزید پڑھیں: بیوی کی لاش محفوظ رکھنے کے بعد نئی دوستی کیوں؟ شوہر کی ‘بے وفائی’ سوشل میڈیا پر زیر بحث

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر بنگلور میں 26 سالہ نوجوان نے گرل فرینڈ کی شادی کسی اور سے طے پانے پر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ 26 سالہ نوجوان باڈی بلڈر ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق نوجوان 3 برس سے خاتون کے ساتھ تعلق میں تھا، جب خاتون نے اسے آگاہ کیا کہ اس کی کسی اور کے ساتھ منگنی ہوگئی ہے تو اس نے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی قدم اٹھا لیا۔

نوجوان نے گھر میں پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کیا، جہاں گھر کا دروازہ توڑ کر اس کی لاش نکالی گئی۔

مزید پڑھیں: اداکار گووندا مشکل میں، بیوی سنیتا آہوجا کا بے وفائی اور ظلم کرنے کا الزام

پولیس کے مطابق کمرے سے ایک تحریری نوٹ بھی ملا ہے، اور واقعے کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جارہا ہے، تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران میں نئی کشیدگی، برینٹ خام تیل 80 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا

افغانستان: خواتین پر کریک ڈاؤن، سرکاری لباس ضابطے کی خلاف ورزی کے الزام میں درجنوں گرفتار

بلوچستان میں ڈیجیٹل گورننس کا فروغ، ای ڈومیسائل نظام کا آغاز

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے نئی تاریخ رقم کر دی، پہلی بار 4.5 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

’تحفظ کی قیمت وصول کریں گے‘ ٹرمپ کا سعودی عرب، یو اے ای، قطر اور بحرین سے ایران جنگ کے اخراجات کا مطالبہ

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ