وزیراعظم شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کرتے ہوئے حکومت اور عوامِ پاکستان کی جانب سے ایرانی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت اور مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان غم کی اس گھڑی میں اپنے برادر ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات میں شرکت کی اور حکومت و عوامِ پاکستان کی جانب سے ایرانی حکومت اور برادر عوام سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
Paid my respects and conveyed deepest condolences on behalf of the Government and people of Pakistan, to the Government and brotherly people of Iran at the funeral ceremony of the late Supreme Leader of the Islamic Republic of Iran, Shaheed Ayatollah Sayyed Ali Khamenei.
The… pic.twitter.com/b8QjqbCssa
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 4, 2026
وزیراعظم نے کہا کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی دانشمندانہ قیادت، مدبرانہ بصیرت اور ایران سمیت پورے خطے پر ان کے گہرے اثرات کو آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔
شہباز شریف نے بتایا کہ ایرانی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد بھی موجود تھا، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق، وفاقی وزرا، ارکانِ پارلیمان اور اعلیٰ حکومتی حکام شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی تجہیز و تکفین میں شرکت
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ایک برادر ہمسایہ ملک کی حیثیت سے غم کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ مضبوط رہیں گے۔














