وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی تجہیز و تکفین میں شرکت

جمعہ 3 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تجہیز و تکفین کی رسومات میں شرکت کی۔

پاکستانی قیادت نے گرینڈ مصلا امام خمینی آمد پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی اور آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

پاکستانی وفد کی تہران آمد اور استقبال

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ پاکستان کا ایک  اعلیٰ سطح کا وفد بھی تہران پہنچا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایران کے وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف ایران روانہ، ایرانی قیادت سے باہمی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا

اس وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر داخلہ محسن نقوی، سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے۔

تہران کے گرینڈ مصلا امام خمینی پہنچنے پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پاکستانی وفد کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

فاتحہ خوانی اور خراجِ عقیدت

رسوماتِ تکفین کے دوران وزیراعظم میاں شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفد کے دیگر ارکان نے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے فاتحہ خوانی کی اور انہیں ملتِ اسلامیہ کے لیے خدمات پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

 وزیراعظم نے اسلام کے لیے شہید سپریم لیڈر کی گراں قدر خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کئی دہائیوں تک غیر معمولی بصیرت، حکمت اور دوراندیشی کے ساتھ ایرانی قوم کی رہنمائی کی۔

وزیراعظم نے سپریم لیڈر، آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای، صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور برادر عوامِ ایران کے ساتھ اس قومی سانحے پر مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور شہید رہنما کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی۔

سینیٹ چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں پارلیمانی وفد، ارکانِ پارلیمان اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی وزیراعظم کے ہمراہ جنازے میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں:مشرق وسطیٰ جنگ: امریکا کا ایران پر شدید حملوں کا اعلان، تہران نے مذاکرات سے انکار کردیا

وزیراعظم نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت نہ صرف ایران بلکہ پوری مسلم امہ کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے اور پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ایرانی بھائیوں کے غم میں برابر کا شریک ہے۔‘ نمازِ جنازہ میں شرکت کے بعد وزیراعظم، جو آج ہی تہران پہنچے تھے، اپنے سرکاری دورۂ ترکیہ کے لیے استنبول روانہ ہوگئے۔

آیت اللہ علی خامنہ ای کا تاریخی سفرِ حیات

شہید آیت اللہ علی خامنہ ای ایران کی تاریخ کی چند اثر انگیز ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔ وہ 1981 سے 1989 تک ایران کے صدر کے عہدے پر فائز رہے اور اسلامی انقلاب کے بعد ملک کو مشکل ترین حالات سے نکالا۔

انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم مشہد اور قم کے نامور دینی مدارس سے حاصل کی اور بعد ازاں وہ لگ بھگ 37 سال تک ایران کے اہم ترین اور کلیدی ترین عہدوں پر فائز رہے، جہاں انہوں نے ملکی سیاست، دفاع اور خارجہ امور میں دور رس فیصلے کیے۔

پاکستانی سرکاری ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جمعہ کو تہران پہنچے، جہاں ایرانی حکام نے ان کا خیرمقدم کیا۔ وہ آیت اللہ علی خامنہ ای آخری رسومات  میں پاکستان کی مسلح افواج کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران جاں بحق ہوئے تھے۔ ان کی وفات کے بعد ایران میں ایک ہفتے پر محیط قومی سوگ اور تدفینی تقریبات جاری ہیں، جن میں مختلف ممالک کے سربراہان، اعلیٰ حکام اور عالمی شخصیات شریک ہو رہی ہیں۔

پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی کی کوششوں میں اہم سفارتی کردار ادا کیا تھا، جسے دونوں ممالک نے سراہا۔ مبصرین کے مطابق پاکستانی قیادت کی آخری رسومات میں شرکت دونوں ممالک کے قریبی تعلقات اور باہمی یکجہتی کا اظہار بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہری شہریت کے حامل مسافروں کے لیے پی آئی اے کی اہم ایڈوائزری جاری

امریکا نے طلبا اور غیر ملکی صحافیوں کے لیے ویزا قوانین سخت کردیے

مذہبی ہم آہنگی اور اتحادِ امت کی شاندار مثال، تمام مکاتب فکر کی ایک امام کے پیچھے نماز کی ادائیگی

کیا ٹرمپ کا نیا سکہ واقعی سونے کا بنا ہے؟

طالبان رجیم کس طرح بھارت سے پیسے لے کر دہشتگرد گروہوں سے پاکستان میں حملے کرواتی ہے؟ سابق افغان جنرل نے بتادیا

ویڈیو

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے فیلڈ مارشل سے متعلق پروپیگنڈا، کشمیر پیپلز پارٹی کا، کیا ایسا ممکن ہوگا؟ پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن

ماضی میں عدالتی احکامات پر مسمار ہونے والی عمارتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے نئے فیصلے سے متاثرین کو کیا ریلیف ملے گا؟

نوکری اور پیسے تو سب لیتے ہیں، لیکن جہاں موت کا خطرہ ہو وہاں ہر کوئی نہیں جاتا، عامر نواز وڑائچ

کالم / تجزیہ

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک