نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان ترکیہ بزنس کانفرنس کے موقع پر ترکیہ کے معروف ادارے اویاک کے جنرل مینیجر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پروفیسر ڈاکٹر مرات یالچنتاش سے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری، صنعتی تعاون اور اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Deputy Prime Minister and Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 held meeting with Prof. Dr. Murat Yalçıntaş, General Manager/ CEO and his deletion of OYAK, on the sidelines of the Pakistan–Türkiye Business Conference. @myalcintas
They discussed expanding… pic.twitter.com/7SZ2EyNMw7
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 4, 2026
ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سرمایہ کاری کے حجم میں اضافے، صنعتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور اقتصادی شراکت داری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر گفتگو ہوئی۔
پروفیسر ڈاکٹر مرات یالچنتاش اور ان کے وفد نے پاکستان کی معاشی ترقی اور اقتصادی پیشرفت کو سراہتے ہوئے ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
انہوں نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر برائے بحری امور، وفاقی وزیر توانائی، وفاقی وزیر پیٹرولیم، وفاقی وزیر نجکاری، وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن اور ترکیہ میں پاکستان کے سفیر بھی شریک تھے۔














