2026 ورلڈ کپ میرا آخری ٹورنامنٹ ہوگا، کرسٹیانو رونالڈو کا اعلان

پیر 6 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اعلان کیا ہے کہ 2026 کا فیفا ورلڈ کپ ان کے بین الاقوامی کیریئر کا آخری عالمی ٹورنامنٹ ہوگا۔

اتوار کو اسپین کے خلاف ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 41 سالہ پرتگالی کپتان نے کہا کہ وہ اپنی قومی ٹیم کے ساتھ سفر کے آخری مرحلے سے بھرپور لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ: رونالڈو نے پنالٹی سے پہلے ’بسم اللہ‘ پڑھا؟ وائرل ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی

’میں اس سفر سے جتنا ممکن ہو لطف اٹھانا چاہتا ہوں۔ یہ میرا آخری ورلڈ کپ ہوگا، لیکن مجھے امید ہے کہ کل میرا آخری میچ نہیں ہوگا۔‘

پانچ مرتبہ بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے رونالڈو نے کہا کہ ان کے شاندار کیریئر کا فیصلہ صرف اس بات سے نہیں ہوگا کہ آیا وہ ورلڈ کپ جیت پاتے ہیں یا نہیں۔

ان کے بقول انہوں نے 2 دہائیوں سے زائد عرصے میں فٹبال کو اپنا 100 فیصد نہیں بلکہ ’ایک ہزار فیصد‘ دیا ہے۔

‘ایک دن بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ ضرور آئے گی، لیکن جو بھی ہو، میں مطمئن ضمیر کے ساتھ میدان چھوڑوں گا کیونکہ میں نے فٹبال کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کی ہے۔‘

مزید پڑھیں: میسی اور رونالڈو کے ممکنہ آخری عالمی امتحان سمیت ورلڈ کپ 2026 کا عظیم آغاز قریب

اپنی عمر پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے رونالڈو نے کہا کہ وہ اب بھی اعلیٰ سطح پر بہترین کھیل پیش کر رہے ہیں۔

’میں فٹبال کسی مجبوری یا ضرورت کے تحت نہیں کھیلتا بلکہ اپنے شوق کی وجہ سے کھیلتا ہوں۔ ہر دن سے لطف اٹھانا چاہیے، اور میں اس ورلڈ کپ میں 3 گول کر چکا ہوں، اس لیے میرا خیال ہے کہ میں ابھی بھی اچھی کارکردگی دکھا رہا ہوں۔‘

رونالڈو اس ورلڈ کپ میں کئی ریکارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں، ازبکستان کے خلاف 2 گول کرکے وہ ورلڈ کپ کے 6 مختلف ایڈیشنز میں گول کرنے والے تاریخ کے پہلے فٹبالر بن گئے۔

 

 

اس سے قبل وہ 2006، 2010، 2014، 2018 اور 2022 کے ورلڈ کپ میں بھی گول کر چکے تھے۔

بعد ازاں کروشیا کے خلاف ناک آؤٹ مرحلے میں پینالٹی گول کرکے انہوں نے ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں اپنے کیریئر کا پہلا گول بھی اسکور کیا۔

رونالڈو نے کہا کہ شائقین کی بے مثال محبت نے اس ورلڈ کپ کو ان کی زندگی کا یادگار ترین ٹورنامنٹ بنا دیا ہے۔

مزید پڑھیں: 41 سالہ کرسٹیانو رونالڈو ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں گول کرنے والے معمر ترین کھلاڑی بن گئے

انہوں نے میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برسوں میں ہونے والی تنقید نے انہیں مزید مضبوط انسان بنایا۔

موجودہ کلب کیریئر میں رونالڈو سعودی پرو لیگ کے کلب النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں، جہاں وہ 2023 سے کھیل رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’انویسٹ پاک‘ پورٹل کا افتتاح: پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، وزیر خزانہ

فیفا کے فیصلے پر بیلجیم برہم، امریکی فٹبالر بالوگن کی معطلی ختم کرنے پر شدید احتجاج

متحدہ عرب امارات میں مہنگی قیمت کے باوجود پاکستانی آم کی مانگ میں مسلسل اضافہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی غیرمعمولی سرگرمیاں، ایک اور فالس فلیگ آپریشن کے خدشات

10 کھلاڑیوں پر مشتمل انگلینڈ نے میزبان میکسیکو کو 2-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

ویڈیو

لاہور کا مٹکا سوڈا، یہ کیسا مشروب ہے؟

اسٹاک مارکیٹ میں نوجوان سرمایہ کاروں کی دلچسپی، نئے اکاؤنٹس کھلنے کی شرح میں 50 فیصد اضافہ

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟