کے آر ایل اسپتال میں لیبارٹری ٹیکنیشن کی خودکشی، تحقیقات جاری

پیر 6 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے آر ایل اسپتال میں ایک لیبارٹری ٹیکنیشن نے مبینہ طور پر اسپتال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق 48 سالہ عمر مختار معمول کے مطابق صبح ڈیوٹی پر آئے، تاہم کچھ دیر بعد وہ اسپتال کی تیسری منزل پر گئے اور وہاں سے چھلانگ لگا دی۔

یہ بھی پڑھیں: وحدت کالونی سانحہ: سرکاری افسران کے خلاف قتل اور خودکشی پر اکسانے کا مقدمہ درج

اسلام آباد کے تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں واقع اسپتال می رونما اس واقعے میں عمر مختار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق عمر مختار 5 بچوں کے والد تھے۔

ابتدائی طور پر خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دل کے دورے کے خطرے میں کولیسٹرول کی سطح میں تبدیلی ٹرائی گلیسرائیڈز سے زیادہ اہم قرار

پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار؟

موبائل فون کا جھگڑا خاندان کو لے ڈوبا، نوجوان کو بچاتے والدین بھی پہاڑی سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘