پاکستان اور ترکیہ کے مابین مختلف شعبوں میں تعلقات اور بھائی چارہ مزید مضبوط اور مستحکم ہوگا، وزیراعظم

منگل 7 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کو اپنے حالیہ دورہ ترکیہ پر اعتماد میں لیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات، سرمایہ کاری اور برادرانہ روابط مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔

منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ گزشتہ جمعہ وہ تہران میں شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے ایران سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: ترک صدر کی مخلصانہ کوششوں سے پاکستان کو امریکا ایران ثالثی کا موقع ملا، وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے کہاکہ اس کے بعد وفاقی کابینہ کے بعض ارکان کے ہمراہ ترکیہ کا دورہ کیا، جہاں ایک بزنس کانفرنس میں شرکت کی۔

’کانفرنس میں ترکیہ کے سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جنہیں پاکستان کے پاور سیکٹر، ڈسکوز کی نجکاری، ٹرانسمیشن لائنز میں لائن لاسز، مائنز اینڈ منرلز اور انرجی سیکٹر سے متعلق تفصیلی پریزینٹیشنز دی گئیں۔‘

وزیراعظم کے مطابق ترک سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دورہ ترکیہ کے دوران انہوں نے نمایاں ترک کاروباری گروپوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں توانائی، کان کنی و معدنیات اور انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ انہوں نے ترک کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری کا دائرہ مزید وسیع کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان رابطوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے دونوں ممالک نے بھرپور محنت کی ہے، جس کے مثبت نتائج مستقبل میں سامنے آئیں گے اور اس سے نہ صرف اقتصادی تعاون بلکہ دونوں برادر ممالک کے باہمی تعلقات اور بھائی چارے کو بھی مزید فروغ ملے گا۔

وزیراعظم نے کابینہ کو بتایا کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے انہیں ملاقات کے لیے مدعو کیا، جس کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان انتہائی مفید اور تعمیری بات چیت ہوئی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔

اجلاس کے آغاز میں وزیراعظم نے اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے آفیسر گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، جو گزشتہ روز ایک خاتون کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ وزیراعظم نے شہید کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید پڑھیں: پاکستان ترکیہ ڈیجیٹل تعاون: وزیراعظم شہباز شریف کی ترک کمپنی کو سرمایہ کاری کی پیشکش

انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اسے قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزا دلوائی جائے گی۔

وزیراعظم نے بلوچستان میں 15 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیلاب سے خراب گندم نیلام کرنے کی تجویز، نقصان ایس پی وی کو منتقل کرنے کی سفارش

کالعدم ایکشن کمیٹی کی ہر دھونس اور انتشار کا جواب دیا جائےگا، حکومت آزاد کشمیر، تعلیمی اداروں کے لیے انتباہ

مولانا فضل الرحمان کا بیان غیر ذمہ دارانہ، شہدا کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے : فیصل کریم کنڈی

ورلڈ کپ کے آخری مرحلے میں امریکا کے میزبان شہروں میں معاشی سرگرمیاں تیز، شائقین کی آمد سے کاروبار چمک اٹھا

آزاد کشمیر انتخابات: ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ، تمام ادارے کردار ادا کریں، چیف الیکشن کمشنر

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم