اسلام آباد میں خاتون کو بچاتے ہوئے شہید ہونے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

منگل 7 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں ایک خاتون کو مشکل صورتحال سے بچانے کی کوشش کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس کے بعد انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون کو بچاتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہونے والے گروپ کیپٹن عاصم کا قاتل گرفتار کرلیا گیا

نماز جنازہ میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، اعلیٰ فوجی افسران، فضائیہ کے اہلکاروں اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور شہید افسر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے گروپ کیپٹن عاصم طارق شہید کی بہادری اور قربانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ اقدام پاکستان فضائیہ اور مسلح افواج کی اعلیٰ روایات کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بے گناہ شہری کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان قربان کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک فضائیہ کے افسران اور اہلکار صرف ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہی نہیں بلکہ اپنے شہریوں کی جان، عزت اور وقار کے تحفظ کے لیے بھی ہر وقت پرعزم رہتے ہیں۔

مزید پڑھیے: گروپ کیپٹن عاصم طارق قتل کیس: ملزم 14 روزہ شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل

گروپ کیپٹن عاصم طارق نے اسلام آباد میں ایک خاتون کو درپیش صورتحال میں مدد فراہم کرنے کے دوران غیر معمولی جرات اور فرض شناسی کا مظاہرہ کیا اور اسی کوشش میں شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔

مزید پڑھیں: گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت، وزیراعظم کا شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کا حکم

ان کی قربانی کو پاک فضائیہ اور عوامی حلقوں میں خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے جبکہ ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے چوتھی بار صدارتی انتخاب لڑنے کی خواہش ظاہر کر دی، آئینی پابندیوں پر نئی بحث چھڑ گئی

روس کا یوکرین پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام، تفریحی کیمپ پر ڈرون حملے میں 12 ہلاکتیں

’ایس اینڈ پی‘ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، معاشی ماہرین کی رائے کیا ہے؟

آزاد کشمیر انتخابات: سیاسی سرگرمیاں عروج پر، ووٹرز میں بھرپور جوش و خروش

کوئٹہ کراچی شاہراہ پر بدامنی، ٹرین سروس کی غیر یقینی صورتحال، شہری مہنگے فضائی سفر پر مجبور

ویڈیو

روس کا یوکرین پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام، تفریحی کیمپ پر ڈرون حملے میں 12 ہلاکتیں

’ایس اینڈ پی‘ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، معاشی ماہرین کی رائے کیا ہے؟

آزاد کشمیر انتخابات: سیاسی سرگرمیاں عروج پر، ووٹرز میں بھرپور جوش و خروش

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں