ارجنٹینا کو جتوانے کے لیے مصر سے ناانصافی کی گئی، کوچ حسام حسن

بدھ 8 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

مصر کے فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ حسام حسن نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کے ہاتھوں 3-2 کی شکست کو ’ناانصافی‘ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ٹیم کو جان بوجھ کر ٹورنامنٹ سے باہر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شاید منتظمین چاہتے تھے کہ عالمی چیمپیئن ارجنٹینا اور لیونل میسی ٹورنامنٹ میں برقرار رہیں۔

اٹلانٹا میں کھیلے گئے سنسنی خیز میچ میں مصر نے عالمی چیمپیئن ارجنٹینا کے خلاف شاندار آغاز کیا اور پہلے 15 منٹ کے اندر برتری حاصل کر لی۔ دوسرے ہاف میں مصطفیٰ زیکو نے دوسرا گول کرکے مصر کو 2-0 کی مضبوط برتری دلا دی، تاہم ارجنٹینا نے زبردست واپسی کرتے ہوئے پہلے کرسٹیان رومیرو کے ذریعے خسارہ کم کیا، پھر لیونل میسی نے، جن کی پہلی ہاف میں پنالٹی بچا لی گئی تھی، ٹورنامنٹ کا اپنا 8واں گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔ بعد ازاں اینزو فرنانڈیز نے فیصلہ کن گول کرکے ارجنٹینا کو 3-2 سے فتح دلا دی۔

یہ بھی پڑھیں:فٹبال ورلڈ کپ: 2 گول کے خسارے کے باوجود ارجنٹینا کا آخری لمحات میں کم بیک، مصر کو ہراکر کوارٹر فائنل میں داخل

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں حسام حسن نے کہا کہ وہ بدقسمتی کا بہانہ نہیں بنائیں گے بلکہ صاف الفاظ میں کہیں گے کہ ان کی ٹیم کے ساتھ ناانصافی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ مصر کا ایک گول ویڈیو اسسٹنٹ ریفری کی مداخلت پر منسوخ کردیا گیا، جبکہ ارجنٹینا کے فیصلہ کن گول سے قبل حمدی فتحی کی جرسی کھینچے جانے پر واضح پنالٹی بھی نہ دی گئی اور نہ ہی وی اے آر سے اس کا جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میدان میں نہ احترام نظر آیا اور نہ ہی منصفانہ کھیل۔ ان کے مطابق شاید حکام چاہتے تھے کہ عالمی چیمپیئن اور لیونل میسی ٹورنامنٹ میں آگے بڑھیں، کیونکہ بعض اوقات فٹبال میں تکنیکی معاملات سے ہٹ کر بھی عوامل اثر انداز ہوتے ہیں۔

مصری کوچ نے اعلان کیا کہ وہ اس ناانصافی کے بعد ورلڈ کپ کے مزید میچ نہیں دیکھیں گے۔ انہوں نے میچ کے شیڈول پر بھی اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ دوپہر 12 بجے مقابلہ رکھنا کھلاڑیوں کے ساتھ زیادتی ہے۔ اس کے باوجود انہوں نے اپنی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر مصری کھلاڑی مقامی لیگ سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن انہوں نے محمد صلاح اور عمر مرموش سمیت عالمی معیار کی ٹیموں کا بھرپور مقابلہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

راولاکوٹ میں ملک دشمنی کا اظہار کرنے والوں کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

ہڈیاں مضبوط رکھنی ہیں تو صرف دودھ کافی نہیں، یہ غذائیں بھی روزمرہ خوراک کا حصہ بنائیں

ایپل نے انویڈیا کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی سب سے مہنگی کمپنی کا اعزاز دوبارہ اپنے نام کرلیا

جاپان کے کیوشو جزیرے میں 7.1 شدت کا زلزلہ، متعدد افراد زخمی، عمارتیں منہدم : وزیراعظم سانائے تاکائیچی

خستہ حال پل ٹوٹنے سے بھاری ٹرک ندی میں جا گرا، خیبر پختونخوا سے ہولناک حادثے کی ویڈیو وائرل

ویڈیو

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

جنوب مغربی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی