فٹبال ورلڈ کپ: 2 گول کے خسارے کے باوجود ارجنٹینا کا آخری لمحات میں کم بیک، مصر کو ہراکر کوارٹر فائنل میں داخل

منگل 7 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا نے فیفا ورلڈکپ 2026 کے راؤنڈ آف 16 کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں مصر کو 2-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2026: میسی، ایمباپے اور ہالینڈ نے مل کر فٹبال کی 96 سالہ تاریخ بدل دی

80 ویں منٹ میں رسٹیان رومیرو کے ہیڈر گول۔

امریکا کے شہر اٹلانٹا میں کھیلے گئے ناک آؤٹ مرحلے کے اس میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا جہاں مصر نے ابتدا میں ارجنٹینا کے خلاف برتری حاصل کر کے اپ سیٹ کا امکان پیدا کردیا تھا۔

مصر نے میچ کے پہلے ہاف میں یاسر ابراہیم کے گول کی بدولت برتری حاصل کی۔ تاہم کچھ دیر بعد ارجنٹینا کو میچ میں واپسی کا سنہری موقع اس وقت ملا جب اسے پنالٹی ملی لیکن کپتان لیونل میسی اس موقعے سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔ مصر کے گول کیپر مصطفیٰ شبیر نے شاندار دفاع کرتے ہوئے میسی کی پنالٹی روک لی۔

مصر کی جانب سے مصطفیٰ زیکو نے بھی گیند کو جال میں پہنچایا تاہم ریفری نے فاؤل کی وجہ سے گول مسترد کردیا۔ بعد ازاں مصطفیٰ زیکو نے ایک اور موقعے پر شاندار فنشنگ کرتے ہوئے مصر کی برتری 0-2 کردی۔

مزید پڑھیے: لیونل میسی کا نیا ریکارڈ : فیفا ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر بن گئے

دوسرے ہاف کے آخری مرحلے میں ارجنٹینا نے شاندار واپسی کی۔ 80 ویں منٹ میں رسٹیان رومیرو کے ہیڈر گول نے ارجنٹینا کی امیدیں زندہ رکھیں جس کے بعد صرف 3 منٹ بعد لیونل میسی نے 83ویں منٹ میں گیند جال میں پہنچا کر مقابلہ برابر کر دیا جبکہ میچ کے آخری لمحات میں فرنانڈیز نے فیصلہ کن وار کرتے ہوئے تیسرا گول داغ دیا اور اس طرح ارجنٹینا 2-3 کی کامیابی کے ساتھ کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی