باپ کی جگہ نوکری حاصل کرنے کی خواہش، بیٹی نے رشتہ داروں کے ساتھ مل کر ماں کی جان لے لی

بدھ 8 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں رشتوں کو شرمسار کرنے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں مبینہ طور پر ایک 23 سالہ بیٹی نے سرکاری نوکری اور جائیداد حاصل کرنے کی خواہش میں اپنی ماں کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ ایوشی نے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ مل کر قتل کی منصوبہ بندی کی اور واردات کے بعد اسے سڑک حادثہ ظاہر کرنے کی کوشش کی، تاہم تحقیقات کے دوران یہ منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔

ابتدائی تفتیش میں پولیس نے انکشاف کیا کہ قتل کی اس واردات میں ایوشی سمیت خاندان کے 7 افراد ملوث تھے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد ابتدا میں یہ تاثر دیا گیا کہ خاتون کی موت ایک تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے ہوئی، تاہم شواہد اور تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ یہ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا قتل تھا۔

یہ بھی پڑھیے ہنی مون مرڈر کیس:  بھارتی پولیس کی معمولی غلطی سے قتل کی ملزمہ رہا ہوگئی

پولیس کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق پرتاپ نگر کے علاقے رویندرہ نگر کے رہائشی 45 سالہ نیرج شرما نے ابتدائی طور پر بیان دیا تھا کہ خاتون کی موت 3 جولائی کو موٹرسائیکل حادثے کے نتیجے میں ہوئی۔

تاہم مقتولہ کے بھائی راکیش نے اپنی بھانجی ایوشی اور دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا۔

تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ مقتولہ کے شوہر گزشتہ سال انتقال کر گئے تھے، جس کے بعد ہمدردی کی بنیاد پر مقتولہ کو شوہر کی جگہ سرکاری ملازمت دی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق ایوشی چاہتی تھی کہ والد کی وفات کے بعد ملنے والی نوکری اسے دی جائے، جبکہ وہ خاندان کی جائیداد پر بھی اپنا حق حاصل کرنا چاہتی تھی۔ اس مقصد کے لیے اس نے مبینہ طور پر ماں پر دباؤ ڈالا، لیکن جب مقتولہ نے ملازمت چھوڑنے سے انکار کیا تو ایوشی نے رشتہ داروں کے ساتھ مل کر قتل کی منصوبہ بندی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے بعد ملزمان نے واقعے کو حادثہ ظاہر کرنے کی کوشش کی، لیکن شواہد کی بنیاد پر اصل حقیقت سامنے آ گئی۔

حکام کے مطابق واقعے میں ملوث تمام 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

کراچی: لی مارکیٹ میں کھدائی کے دوران 2 مجسمے برآمد، ماہرین نے تحقیق شروع کر دی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب