ہنی مون مرڈر کیس:  بھارتی پولیس کی معمولی غلطی سے قتل کی ملزمہ رہا ہوگئی

بدھ 29 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست میگھالیہ میں 2025 میں ہنی مون کے دوران اپنے شوہر راجہ رگھو ونشی کے قتل کے الزام میں گرفتار سونم رگھو ونشی کو منگل کے روز عدالت نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے.

3 بار ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد اس بار ملزمہ کی رہائی کسی قانونی پیچیدگی کے بجائے پولیس کی ایک فاش ‘دفتری غلطی’ کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے، جس نے استغاثہ کے کیس کو کمزور کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی پولیس پر عدم اعتماد، اداکارہ نے گن لائسنس کے لیے اپلائی کردیا

عدالتی کارروائی کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ سونم رگھو ونشی کے خلاف درج ایف آئی آر اگرچہ قتل کی دفعہ 103 کے تحت تھی، تاہم پولیس نے گرفتاری کی وجوہات سے متعلق دستاویزات (گراؤنڈز آف اریسٹ) میں بھارتیہ نیا سنہتا کی دفعہ 403(1) درج کر دی تھی، جو کہ قانون کی کتاب میں سرے سے موجود ہی نہیں ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف اریسٹ میمو بلکہ معائنہ رپورٹ، حقوق کی فراہمی کے میمو اور کیس ڈائری تک میں ایک غیر موجود دفعہ کا حوالہ دیا گیا۔

جج نے پولیس کے اس عذر کو مسترد کر دیا کہ یہ محض ایک کلرکل غلطی تھی، کیونکہ ایسی غلطی تمام سرکاری دستاویزات میں بیک وقت نہیں ہوسکتی۔

یہ بھی پڑھیں: کپل شرما کو قتل کی دھمکی: بھارتی پولیس نے پاکستان کا نام لے لیا

ایڈیشنل ڈی سی (جوڈیشل) دشالین آر کھربتینگ نے فیصلے میں واضح کیا کہ گرفتاری کی وجوہات ملزم کو بتانے سے پہلے ریکارڈ پر موجود ہونی چاہئیں، جو اس کیس میں نظر نہیں آئیں۔ عدالت نے یہ بھی نوٹ کیا کہ غازی پور میں پہلی پیشی کے وقت ملزمہ کو وکیل کی سہولت میسر نہیں تھی، جو کہ قانونی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ان تمام تکنیکی خامیوں کو بنیاد بناتے ہوئے عدالت نے 50 ہزار روپے کے مچلکے اور دو ضمانتوں کے عوض ملزمہ کی رہائی کا حکم جاری کیا۔

 تاہم سونم رگھو ونشی پر پابندی عائد کی گئی ہے کہ وہ گواہوں کو متاثر نہیں کریں گی، ہر سماعت پر عدالت میں پیش ہوں گی اور اجازت کے بغیر شہر سے باہر نہیں جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں