انفارمیشن گروپ کے افسران کے تقرر و تبادلے کردیے گئے

جمعرات 9 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20 کے 3 سینیئر افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مس انفارمیشن موجودہ دور کا سب سے بڑا چیلنج، حکومت اکیلے نہیں نمٹ سکتی، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے اس حوالے سے الگ الگ نوٹیفیکیشنز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

جاری کردہ نوٹیفیکیشنز کے مطابق رئیسہ عادل کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ مبشر حسن کو ڈائریکٹر جنرل ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح محمد شہزاد کو ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشنز کے مطابق رئیسہ عادل اس سے قبل ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کے فرائض انجام دے رہی تھیں جبکہ مبشر حسن ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

اسی طرح محمد شہزاد اس سے قبل ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بطور ڈائریکٹر جنرل اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے تاہم نئے احکامات کے تحت انہیں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے: فشریز ڈیپارٹمنٹ کی پہلی خاتون چیئرپرسن فاطمہ مجید

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشنز میں کہا گیا ہے کہ تینوں افسران کی نئی تقرریاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی اور یہ احکامات تاحکم ثانی برقرار رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران میں نئی کشیدگی، برینٹ خام تیل 80 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا

افغانستان: خواتین پر کریک ڈاؤن، سرکاری لباس ضابطے کی خلاف ورزی کے الزام میں درجنوں گرفتار

بلوچستان میں ڈیجیٹل گورننس کا فروغ، ای ڈومیسائل نظام کا آغاز

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے نئی تاریخ رقم کر دی، پہلی بار 4.5 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

’تحفظ کی قیمت وصول کریں گے‘ ٹرمپ کا سعودی عرب، یو اے ای، قطر اور بحرین سے ایران جنگ کے اخراجات کا مطالبہ

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ