’کاش آئی ٹی کا انتخاب کیا ہوتا‘، 33 سالہ سول انجینیئر کا کیریئر پر پچھتاوا وائرل

جمعہ 10 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک 33 سالہ سول انجینیئر کی جانب سے اپنے پیشہ ورانہ تجربے اور مشکلات کا اظہار سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جس میں اس نے سول انجینئرنگ کو بطور کیریئر منتخب کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔

انجینئر نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ کاش اس نے سول انجینیئرنگ کا انتخاب نہ کیا ہوتا یا پھر شروع میں ہی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں منتقل ہوجاتا۔

یہ بھی پڑھیں: نوکری کے حصول کے لیے پیشہ ور افراد اپنے سی وی سے تجربہ کیوں کم کررہے ہیں؟

اس نے بتایا کہ سرکاری ملازمت کے امتحانات میں کامیابی نہ ملنے کے بعد اس نے تعمیراتی شعبے میں کام شروع کیا اور ایک سال تک سائٹ پر کام کرنے کے بعد بلڈنگ انفارمیشن ماڈلنگ کے شعبے میں منتقل ہو گیا۔

انجینئر کے مطابق اسے امید تھی کہ دفتر میں کام کرنے سے زندگی اور کام میں توازن بہتر ہوگا، لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ اس کا کہنا تھا کہ اب بھی ذہنی دباؤ اور کام کا بوجھ برقرار ہے، فرق صرف اتنا ہے کہ کام ایک ایئر کنڈیشنڈ دفتر میں بیٹھ کر کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جرمنی کا پیشہ ورانہ تعلیم کا موقع: پاکستانی طلبہ کیسے اپلائی کر سکتے ہیں؟

اس نے دعویٰ کیا کہ وہ بین الاقوامی منصوبوں پر کام کرتا ہے، لیکن انتظامی دباؤ اور طویل اوقات کار نے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس کے مطابق سخت محنت کے باوجود آمدنی زیادہ نہیں اور اب شعبہ تبدیل کرنا مشکل محسوس ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے انجینیئر کو مایوس نہ ہونے کا مشورہ دیا۔ بعض افراد نے اسے تدریس، تربیت یا مزید تعلیم کے ذریعے کیریئر تبدیل کرنے کی تجاویز دیں، جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ سول انجینئرنگ میں بھی مستقبل کے بہتر مواقع موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لارڈز میں خواتین کا پہلا ٹیسٹ میچ: بھارت نے انگلینڈ کو 270 رنز سے ہرادیا

ضیا محی الدین پر بننے والی دستاویزی فلم نیویارک کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں پیش کی جائے گی

ایران نے معاہدہ توڑ دیا، اب سخت کارروائیاں جاری رہیں گی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

خیبرپختونخوا حکومت کا اراکین اسمبلی کے لیے متنازع مراعات واپس لینے کا اعلان، ’ایک ہفتے میں تمام ترامیم واپس لیں گے‘

چین نے پاکستانی مکئی کی درآمدات کے لیے اپنی منڈی کھول دی، ملک میں قیمت کنڑول رکھنے کے لیے کیا ضروری ہے؟

ویڈیو

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

آزاد کشمیر میں ن لیگ حکومت بنانے جارہی ہے، وزیراعظم کا فیصلہ نواز شریف کریں گے، محمد حنیف ملک

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ