پی آئی اے کے نئے سی ای او کے لیے ایتھوپین ایئرلائنز کے سابق سربراہ شارٹ لسٹ

ہفتہ 11 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے ایتھوپین ایئرلائنز گروپ کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ’ٹیوولڈے گیبریماریام‘ کو نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے عہدے کے لیے شارٹ لسٹ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق باضابطہ اعلان اتوار تک متوقع ہے، تاہم قانونی اور انتظامی کارروائیاں ابھی مکمل ہونا باقی ہیں۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق معاملے سے باخبر ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کی انتظامیہ نئے سی ای او کے تقرر کے لیے ایتھوپین ایئرلائنز گروپ کے سابق سربراہ ٹیوولڈے گیبریماریام کے نام کو حتمی امیدواروں میں شامل کر چکی ہے۔ تاہم اس تقرری کا باضابطہ اعلان ابھی باقی ہے اور متعلقہ ضابطہ کار مکمل کیے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پی آئی اے اور ٹیوولڈے گیبریماریام، دونوں نے اس حوالے سے تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

بلومبرگ کا کہنا ہے کہ اگر یہ تقرری عمل میں آتی ہے تو اس سے معروف صنعت کار عارف حبیب کی قیادت میں قائم سرمایہ کار کنسورشیم کے لیے قومی فضائی کمپنی کی بحالی کے منصوبے کو تقویت مل سکتی ہے۔ کنسورشیم نے حال ہی میں پی آئی اے کے اکثریتی حصص خریدے ہیں۔

ٹیوولڈے گیبریماریام کی قیادت میں ایتھوپین ایئرلائنز نے نمایاں ترقی کی اور افریقہ کی سب سے بڑی ایئرلائن بن گئی، جبکہ ادیس ابابا کو براعظم کے اہم فضائی ٹرانزٹ مرکز کے طور پر فروغ ملا۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کی نجکاری مکمل، نئی انتظامیہ کا روڈ میپ کیا ہے؟

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کئی برس تک مسلسل مالی خسارے، بھاری قرضوں، انتظامی کمزوریوں، پرانے طیاروں کے بیڑے اور سیاسی مداخلت کے باعث حکومتی مالی امداد پر انحصار کرتی رہی۔ نئی انتظامیہ کا منصوبہ ہے کہ براہِ راست بین الاقوامی پروازوں میں اضافہ کر کے اور فضائی بیڑے کو موجودہ تعداد سے بڑھا کر 38 طیاروں تک لے جا کر قومی ایئرلائن کا کھویا ہوا مارکیٹ شیئر دوبارہ حاصل کیا جائے۔

بلومبرگ کے مطابق عارف حبیب کی قیادت میں سرمایہ کار گروپ نے گزشتہ ماہ 180 ارب روپے (تقریباً 64 کروڑ 70 لاکھ ڈالر) کے معاہدے کے تحت پی آئی اے میں اکثریتی حصص خریدنے اور کمپنی میں نئی سرمایہ کاری کا عمل مکمل کیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کنسورشیم نے حکومت کے پاس موجود باقی 25 فیصد حصص بھی ابتدائی قیمت سے زیادہ نرخ پر خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فوجی جوان محض تنخواہ کے لیے جان نہیں دیتے، شہدا کی قربانی کو تنخواہ سے جوڑنا غیرمنصفانہ ہے، خواجہ آصف

پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی اور سائبر سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

شہد کی مکھیوں کے چھتے سے متاثر جدید سولر پینل ڈیزائن تیار، بجلی کی پیداوار میں اضافے کا دعویٰ

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم