امریکا ایران کشیدگی کا دوبارہ شدت اختیار کرنا کسی کے مفاد میں نہیں، پاکستان اور سعودی عرب کا اظہار تشویش

ہفتہ 11 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال اور حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے باوجود خطے میں دوبارہ بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ کا کہنا تھا کہ تنازع کا دوبارہ شدت اختیار کرنا کسی کے مفاد میں نہیں اور اس سے خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششیں متاثر ہو رہی ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ نے جاری سفارتی کوششوں سے متعلق سعودی عرب کا مؤقف بیان کرتے ہوئے کشیدگی میں کمی اور مسلسل مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے اس مؤقف کا اعادہ کیاکہ تمام فریق زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور ثالثی کی کوششوں کو کامیاب اور پرامن نتیجے تک پہنچانے کے لیے ضروری وقت اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔

دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال کے تناظر میں ایک دوسرے سے قریبی رابطے میں رہنے اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں