راحت فتح علی خان نے نیتو کپور کی فرمائش پوری کر دی

اتوار 1 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوگار راحت فتح علی خان نے بھارتی سینئر اداکارہ نیتو کپور کی فرمائش پوری کر دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نیتو کپور نے اسٹوری اپ ڈیٹ کی اور موسیقار راحت فتح علی خان کا ان کی پسند گے گیت ’میں جہاں رہوں‘ پر پرفارم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

بھارتی چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی والدہ، سینئر اداکارہ نیتو کپور نے انسٹا اسٹوری میں راحت فتح علی خان کے لیے لیجنڈ کے الفاظ استعمال کرتے ہوئے ان کی تعریف کی۔

جبکہ راحت فتح علی خان نے پروگرام میں شرکت پر نیتو کپور کا شکریہ ادا کیا اور ماضی میں رشی کپور اور نیتو کپور کے سنگیت کے موقعے پر نصرت فتح علی خان کی پرفارمنس کو بھی یاد کیا۔

یاد رہے کہ حال ہی میں راحت فتح علی خان نے دبئی میں پاکستان کی مشہور کاروباری شخصیت کی جانب سے منعقد کئے گئے شو میں پرفارم کرکے مداحوں کے دل جیت لئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں