اسٹار ٹریک میں پاول چیخوف کا کردار ادا کرنے والے والٹر کوئنیگ چل بسے

منگل 27 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

1960 کی دہائی کی مقبول سائنس فکشن ٹیلی ویژن سیریز اسٹار ٹریک اور اس کے بعد بننے والی 7 فلموں میں خلائی جہاز کے نیویگیٹر پاول چیخوف کا کردار ادا کرنے والے معروف اداکار والٹر کوئنیگ 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

والٹر کوئنیگ اتوار کو لاس اینجلس میں اپنی رہائش گاہ پر وفات پا گئے، ان کے ٹیلنٹ ایجنٹ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھیں: ہالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

اسٹار ٹریک میں ان کے ساتھ کام کرنے والے اداکار جارج ٹیکی نے پیر کو فیس بک پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ان کا دل غم سے بوجھل ہے۔ ’ہمارے اینسائن پاول چیخوف، والٹر کوئنیگ، آج صبح سویرے انتقال کر گئے۔‘

اسٹار ٹریک کے تخلیق کار جین روڈن بیری نے کوئنیگ کو اس وقت منتخب کیا تھا جب وہ افسانوی خلائی جہاز انٹرپرائز کے عملے میں ایک روسی کردار شامل کرنا چاہتے تھے، اس وقت کوئنیگ ٹیلی ویژن پر صرف چند کردار ادا کر چکے تھے۔

ایک روسی افسر کو مختلف نسلوں، ثقافتوں اور پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل عملے کے ساتھ ہم آہنگی سے کام کرتے دکھانا اُس دور کے عالمی سیاسی حالات کے تناظر میں خاص اہمیت رکھتا تھا، کیونکہ دنیا سرد جنگ کی کشیدگی سے گزر رہی تھی۔

کوئنیگ نے ایک مرتبہ بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بالواسطہ طور پر یہ پیغام دے رہے تھے کہ تمام نسلوں، عقائد اور قومیتوں کے لوگ نہ صرف ایک ساتھ رہ سکتے ہیں بلکہ ایک دوسرے سے گہری محبت بھی کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر 36 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

’اس طرح ہم ایک انتہائی پُرامید مستقبل کی نوید دے رہے تھے۔‘

والٹر کوئنیگ روسی نژاد یہودی تارکین وطن کے بیٹے تھے، تاہم پاول چیخوف کے کردار میں انہوں نے روسی لہجے کی ایسی نقل اختیار کی جو حقیقی روسی لہجے سے مطابقت نہیں رکھتی تھی۔

بعض اوقات اس لہجے کو مزاح پیدا کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا تھا۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کی پالیسی سے نالاں ہالی ووڈ اداکارہ کرسٹن کا امریکا چھوڑنے پر غور

اسٹار ٹریک کی اصل ٹیلی ویژن سیریز 1966 سے 1969 تک 3 سیزن پر مشتمل رہی، کوئنیگ نے اس دوران سیریز کی 36 اقساط میں کام کیا، جبکہ 1979 سے 1994 کے درمیان ریلیز ہونے والی اس سلسلے کی 7 فلموں میں بھی اپنے کردار کو نبھایا۔

کوئنیگ نے 2008 میں ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں آڈیشن کے دوران ہی آگاہ کر دیا گیا تھا کہ وہ یہ کردار حاصل کر چکے ہیں۔

’مجھے آڈیشن کے دوران ہی بتا دیا گیا تھا کہ مجھے یہ کردار مل گیا ہے۔ اُس وقت ایسا لگتا تھا کہ یہ کام شاید چند اقساط تک محدود رہے گا، لیکن مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ میرے کیریئر اور زندگی کا رخ مکمل طور پر بدل دے گا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماؤ زے تنگ سے متعلق مبینہ مذاق، چین میں ایمباپے کی اسپانسرشپ ختم

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، انڈیکس میں 950 پوائنٹس سے زائد اضافہ

’اب تو عادی ہو چکا ہوں‘، ندا یاسر کی وائرل میمز پر یاسر نواز کا دلچسپ ردعمل

آن لائن بائیک رائیڈ کے دوران مبینہ ہراسانی، خاتون نے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی

منی پور میں بھارتی آسام رائفلز کے اہلکار کی خودکشی، فوجیوں میں نفسیاتی امراض شدت اختیار کرگئے

ویڈیو

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

نہ چار دیواری، نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں