پاکستان ٹیسٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اہم معرکے 25 جولائی سے شروع ہوں گے

پیر 13 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئی۔ قومی اسکواڈ اسلام آباد سے دوحہ اور لندن کے راستے ویسٹ انڈیز پہنچے گا، جہاں وہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اہم مقابلوں میں میزبان ٹیم کا سامنا کرے گا۔

دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران پاکستان ٹیم ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے دارالحکومت پورٹ آف اسپین اور ٹوروبا میں میچز کھیلے گی۔ قومی ٹیم سیریز سے قبل اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے 18 سے 21 جولائی تک 4 روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلے گی، جس سے کھلاڑیوں کو مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملے گا۔

یہ بھی پڑھیے بابر اعظم ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر

روانگی سے قبل قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 روز تک بھرپور تربیتی کیمپ میں حصہ لیا۔ اس دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقوں کے ساتھ 2 روزہ سیناریو بیسڈ پریکٹس میچ بھی کھیلا، جس کا مقصد مختلف میچ صورتحال میں کھلاڑیوں کی تیاری کو مزید بہتر بنانا تھا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت 2 ٹیسٹ میچز 25 جولائی سے 10 اگست کے دوران کھیلے جائیں گے۔ سیریز کے میچز برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹوروبا اور کوئینز پارک اوول، پورٹ آف اسپین میں شیڈول ہیں۔

یہ بھی پڑھیے شان مسعود کی کپتانی کیوں ختم کی گئی؟ عاقب جاوید نے وجہ بتا دی

قومی ٹیم اس دورے میں عمدہ کارکردگی کے ذریعے نہ صرف سیریز اپنے نام کرنے بلکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں قیمتی پوائنٹس حاصل کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران میں نئی کشیدگی، برینٹ خام تیل 80 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا

افغانستان: خواتین پر کریک ڈاؤن، سرکاری لباس ضابطے کی خلاف ورزی کے الزام میں درجنوں گرفتار

بلوچستان میں ڈیجیٹل گورننس کا فروغ، ای ڈومیسائل نظام کا آغاز

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے نئی تاریخ رقم کر دی، پہلی بار 4.5 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

’تحفظ کی قیمت وصول کریں گے‘ ٹرمپ کا سعودی عرب، یو اے ای، قطر اور بحرین سے ایران جنگ کے اخراجات کا مطالبہ

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ