ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز، قومی کرکٹ ٹیم ٹرینیڈاڈ پہنچ گئی

بدھ 15 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے ویسٹ انڈیز پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹیسٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اہم معرکے 25 جولائی سے شروع ہوں گے

قومی ٹیسٹ اسکواڈ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو پہنچنے کے بعد آج آرام کرے گا، جبکہ ٹیم کل سے باقاعدہ پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی۔

دورے کے دوران پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

سیریز کی تیاری کے سلسلے میں قومی ٹیم 18 سے 21 جولائی تک 4 روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلے گی، جس کے ذریعے کھلاڑی مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے اور ٹیم کمبی نیشن کو حتمی شکل دینے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا، جبکہ قومی ٹیم کی نظریں عمدہ کارکردگی کے ذریعے سیریز کا فاتحانہ آغاز کرنے پر مرکوز ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp