اسٹاک مارکیٹ سنبھل گئی، انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

بدھ 15 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی شدید مندی کے بعد بدھ کو کاروبار کے آغاز پر زبردست بحالی دیکھنے میں آئی، جہاں سرمایہ کاروں کی بھرپور خریداری کے باعث انڈیکس ابتدائی منٹوں میں تقریباً 2,700 پوائنٹس بڑھ گیا۔

صبح 9 بج کر 38 منٹ تک بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 2,674.09 پوائنٹس یعنی 1.54 فیصد اضافے کے ساتھ 176,192.90 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سرمایہ کاروں کا اعتماد اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا باعث، کیا معیشت مستحکم ہورہی ہے؟

مارکیٹ میں آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، بجلی پیدا کرنے والے اداروں اور ریفائنری سیکٹر میں نمایاں خریداری دیکھی گئی۔

اٹک ریفائنری لمیٹڈ، حبکو، ماری انرجیز، او جی ڈی سی ایل، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، پاکستان آئل فیلڈز، مسلم کمرشل بینک، میزان بینک، نیشنل بینک اور یونائیٹڈ بینک جیسے انڈیکس پر اثرانداز ہونے والے بڑے شیئرز سبز زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔

https://Twitter.com/search?q=investify&src=typed_query

واضح رہے کہ منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج حالیہ عرصے کے بدترین کاروباری دنوں میں سے ایک سے دوچار ہوئی تھی، جب مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی کشیدگی، خصوصاً امریکا اور ایران کے درمیان تنازع اور عالمی سطح پر تیل کی رسد متاثر ہونے کے خدشات کے باعث سرمایہ کاروں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

اس صورتحال کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 6,408.23 پوائنٹس یعنی 3.56 فیصد کمی کے بعد 173,518.82 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ سرمایہ کاری کے لیے بہترین جگہ کیوں ہے؟

دوسری جانب عالمی مالیاتی منڈیوں میں بھی بدھ کو مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، امریکا میں مہنگائی کی رفتار توقعات سے زیادہ سست ہونے کے بعد شرح سود میں اضافے کے خدشات کم ہوئے۔

جبکہ امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والی جہاز رانی پر مجوزہ فیس عائد کرنے کا منصوبہ واپس لینے کے باعث تیل کی قیمتوں میں بھی کچھ استحکام آیا۔

وال اسٹریٹ کے بڑے بینکوں کے بہتر مالی نتائج نے بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا، تاہم ٹیکنالوجی کمپنی آئی بی ایم کے حصص میں تقریباً 25 فیصد کمی نے مصنوعی ذہانت سے متعلق کمپنیوں کے شیئرز میں موجود غیر یقینی صورتحال کو اجاگر کیا۔

ایشیائی مارکیٹوں میں جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس ابتدائی کاروبار میں 6 فیصد تک بڑھ گیا، جبکہ جاپان کا نکی انڈیکس 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ ٹریڈ کرتا رہا۔

مزید پڑھیں: عالمی معیشت میں بہتری: اسٹاک مارکیٹ اور سونے چاندی میں سرمایہ کاری کب کی جائے؟

جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک خطے کے حصص کا ایم ایس سی آئی انڈیکس بھی 1.7 فیصد بلند رہا۔

کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر جاپانی ین کے علاوہ بیشتر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں کمزور ہوا، جبکہ امریکی 2 سالہ ٹریژری بونڈ کی پیداوار 11 بیسس پوائنٹس کم ہو کر 4.19 فیصد رہ گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار