’لگا جیسے خواب دیکھ رہی ہوں‘، اسٹار فٹبالر ایرلنگ ہالینڈ سے مشابہت رکھنے والی روسی ماڈل کی ویڈیو وائرل

بدھ 15 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ناروے کے اسٹار فٹبالر ایرلنگ ہالینڈ سے غیرمعمولی مشابہت رکھنے والی روسی ماڈل اناستاسیا کوسترومینا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے لاکھوں افراد پسند کرچکے ہیں۔

24 سالہ اناستاسیا کوسترومینا نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو میں بتایا کہ جب ان کی ویڈیو غیر معمولی حد تک مقبول ہوئی تو ابتدا میں انہیں یقین ہی نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیبیو میچ، 2 گول اور یادگار جیت: ایرلنگ ہالینڈ نے ورلڈ کپ میں دھاک بٹھا دی

انہوں نے کہا، ‘پہلے تو مجھے سمجھ ہی نہیں آئی کہ کیا ہو رہا ہے، ایسا لگ رہا تھا جیسے میں خواب دیکھ رہی ہوں۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ ویڈیو اتنی زیادہ وائرل ہوجائے گی، لیکن مجھے اس پر خوشی ہے۔’

اناستاسیا کے مطابق ان کے اہلخانہ اور دوست کئی برسوں سے کہتے آرہے تھے کہ ان کی شکل ناروے کے معروف فٹبالر ایرلنگ ہالینڈ سے ملتی ہے، تاہم انہوں نے یہ مشابہت اس وقت سوشل میڈیا پر دکھانے کا فیصلہ کیا جب ہالینڈ عالمی کپ کے دوران غیر معمولی شہرت حاصل کرگئے۔

رواں ماہ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں نہ صرف ہالینڈ کی شکل و صورت بلکہ ان کے مخصوص انداز، چہرے کے تاثرات اور حرکات کی بھی نقل کی گئی۔ یہ ویڈیو تیزی سے مقبول ہوئی اور اسے 64 لاکھ سے زائد پسندیدگیاں ملیں۔

یہ بھی پڑھیں: یورو 2024: برطانوی اسٹار فٹبالر جوڈ بیلنگھم جرابوں میں سوراخ کیوں کرتے ہیں؟

25 سالہ ایرلنگ ہالینڈ عالمی کپ کے دوران سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز رہے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں سات گول کیے، جن میں برازیل کے خلاف پری کوارٹر فائنل میں دو گول بھی شامل تھے۔ ناروے کی ٹیم کوارٹر فائنل تک پہنچی، جہاں اسے انگلینڈ کے ہاتھوں 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اناستاسیا نے بتایا کہ ابتدا میں انہیں ایک مرد فٹبالر سے مشابہ قرار دیا جانا عجیب لگتا تھا، لیکن بعد میں انہوں نے اسے خوش دلی سے قبول کر لیا۔

انہوں نے کہا، ‘شروع میں مجھے سمجھ نہیں آتی تھی کہ میری شکل ایک مرد فٹبالر سے کیسے مل سکتی ہے، مگر پھر میں نے اسے مزاحیہ انداز میں لینا شروع کر دیا اور اب مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں۔’

یہ بھی پڑھیں: ناروے کا بڑا اپ سیٹ، برازیل کو شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

روسی ماڈل نے بتایا کہ وہ عالمی کپ میں ناروے کی بھرپور حمایت کر رہی تھیں اور ٹیم کی شکست پر انہیں افسوس ہوا۔

انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ اگر ایرلنگ ہالینڈ ان کی ویڈیو دیکھیں تو شاید مسکرائیں یا اس پر ہنس دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا، بلوں میں 1 روپے 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر

ٹروتھ سوشل کا نیا فیچر: بینکوں اور ٹریڈنگ کمپنیوں کو ڈونلڈ ٹرمپ کی پوسٹس پہلے ملیں گی

سعودی ایئرلائن نے پشاور میں نیا دفتر کھول دیا

انڈونیشیا کے کاپی رائٹ قانون میں بڑی تبدیلی، مصنوعی ذہانت سے تیار مواد کو بھی تحفظ ملے گا

پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مزید مضبوط، قدر میں کتنا اضافہ ہوا؟

ویڈیو

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

’کاروبار میں آسانی‘ کی 558 اصلاحات پر پیشرفت، 468 ارب روپے سے زائد بچت متوقع، وزیراعظم

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون