پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کو انگلینڈ کی کوچنگ کے لیے شارٹ لسٹ کرلیا گیا

بدھ 15 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کو انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں میں شامل کرلیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم کی جگہ نئے ٹیسٹ کوچ کی تلاش شروع کردی ہے، جس کے لیے مائیک ہیسن سمیت کئی نامور کوچز کو زیرِ غور لایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ سے قبل پاور پلے اور مڈل اوورز میں بہتری ضروری ہے، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن

برینڈن میک کولم نے مئی 2022 میں انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ سنبھالی تھی، تاہم نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں 2-1 سے شکست کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے انہیں عہدے سے ہٹا دیا۔ اسی سیریز کے بعد انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس نے بھی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ اگلی ذمہ داری سے قبل نئے ٹیسٹ کپتان اور ہیڈ کوچ کی تلاش میں مصروف ہے۔ انگلینڈ کی اگلی ٹیسٹ سیریز پاکستان کے خلاف ہوگی، جو 19 اگست سے 13 ستمبر تک کھیلی جائے گی۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آف کرکٹ روب کی اور قومی سلیکٹر مارکس نارتھ نئے کوچ کے انتخاب کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی لاہور میں کامیاب سرجری

بورڈ کے چیف ایگزیکٹو رچرڈ گولڈ نے کہا ہے کہ اس عہدے کے لیے دنیا بھر میں موزوں امیدواروں کی تعداد محدود ہے اور شارٹ لسٹ میں تقریباً 6 سے 10 نام شامل ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کوچ کے عہدے کے لیے امیدواروں کی فہرست مزید مختصر کرتے ہوئے 9 نام شارٹ لسٹ کیے ہیں، جن میں جسٹن لینگر، اینڈی فلاور، رچرڈ ڈاؤسن، جوناتھن ٹراٹ، کمار سنگاکارا، اسٹیفن فلیمنگ، ٹام موڈی، ایڈی بیرل اور مائیک ہیسن شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اینڈی فلاور اور جسٹن لینگر کو انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کوچ کے لیے مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے، تاہم مائیک ہیسن کا نام بھی خاص توجہ کا مرکز ہے۔

مائیک ہیسن گزشتہ سال سے پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں اور ان کا شمار دنیا کے تجربہ کار کرکٹ کوچز میں ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

پیٹرول معمولی سستا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 60 ہزار سے زائد بچے یتیم ہوئے، فلسطینی وزارت صحت کا انکشاف

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی