اسپوٹیفائی نے پریمیم صارفین کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ فیچر متعارف کرا دیا

بدھ 15 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 موسیقی کی معروف ایپ اسپوٹیفائی نے پریمیم صارفین کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی نیا چیٹ فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے صارفین ایپ سے بات چیت کرکے موسیقی، آڈیو بکس اور پوڈکاسٹس تلاش کر سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق یہ نیا فیچر روایتی وائس کمانڈز سے مختلف ہے، کیونکہ صارفین اسپوٹیفائی کے ساتھ دو طرفہ گفتگو کر سکیں گے۔ صارفین اپنی درخواستیں لکھ کر یا بول کر دے سکیں گے، جس پر ایپ گانے تجویز کرے گی، نئے فنکاروں سے متعارف کرائے گی، پلے لسٹس کو بہتر بنائے گی اور کسی گانے یا البم کے پس منظر کے بارے میں معلومات فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسپوٹیفائی پر کون سے پاکستانی آرٹسٹ اور گانے زیادہ اسٹریم کیے جاتے ہیں؟

اسپوٹیفائی کے مطابق یہ فیچر کمپنی کی اپنی مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی اور مختلف شراکت دار اداروں کے مصنوعی ذہانت ماڈلز کے امتزاج سے تیار کیا گیا ہے۔

نئے فیچر کے ذریعے صارفین اپنی پسند کے مطابق موسیقی دریافت کر سکیں گے۔ وہ زیادہ تیز رفتار یا نئی موسیقی، پہلے کبھی نہ سنے گئے فنکاروں کے گانے اور مخصوص فنکاروں کو اپنی سفارشات میں شامل کرنے کی درخواست بھی کر سکیں گے۔

مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ فیچر صارفین کی جانب سے گانے محفوظ کرنے، پلے بیک فہرست میں شامل کرنے اور فنکاروں کو فالو کرنے میں بھی مدد دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اے آئی کی دنیا میں انقلاب: اوپن اے آئی کا میوزک جنریٹر متعارف کرانے کی تیاری

اسپوٹیفائی کا کہنا ہے کہ یہ فیچر صرف موسیقی کی سفارشات تک محدود نہیں بلکہ صارفین اپنی سننے کی عادات سے متعلق سوالات بھی کر سکیں گے۔ مثال کے طور پر وہ معلوم کر سکیں گے کہ انہوں نے کوئی گانا پہلی بار کب سنا، حالیہ موسیقی کے رجحانات کا جائزہ لے سکیں گے یا اپنی پسندیدہ موسیقی کی اقسام کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ یہ فیچر البمز کے اجرا کی تاریخ، فنکاروں کے پس منظر اور پوڈکاسٹس یا آڈیو بکس سے متعلق معلومات بھی فراہم کر سکے گا۔

فی الحال یہ سہولت 18 سال یا اس سے زائد عمر کے پریمیم صارفین کے لیے آزمائشی مرحلے میں امریکا، آئرلینڈ اور سویڈن میں دستیاب کی گئی ہے، جبکہ آزمائش مکمل ہونے کے بعد اسے مزید ممالک تک توسیع دینے کا منصوبہ ہے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین کا فلپائن سے متنازع سمندری علاقے میں اشتعال انگیزی فوری بند کرنے کا مطالبہ

چیف الیکشن کمشنر کی میرپور ڈویژن کے عوام سے نتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

جنوبی بحیرۂ چین میں ویتنامی جہاز ڈوب گیا، 37 افراد کو بچا لیا گیا، سرچ آپریشن جاری

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

ویڈیو

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں