.
.
پشاور کے علاقے تہکال پایان میں ایک گھر میں آگ لگنے سے میاں، بیوی اور ان کے 4 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران ایک کمرے سے تمام لاشیں برآمد ہوئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اموات آگ کی شدت اور دھوئیں کے باعث ہوئیں، تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مکان کے جس حصے میں آگ لگی وہاں فرنیچر اور دیگر سامان رکھا ہوا تھا۔











