پاکستان اور پرتگال کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا چوتھا دور اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری برائے یورپ سفیر عائشہ علی نے کی، جبکہ پرتگالی وفد کی سربراہی خارجہ پالیسی کی ڈائریکٹر جنرل سفیر ہیلینا مالکاٹا نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، پرتگال نے ورک ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا
مذاکرات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور تجارت، سرمایہ کاری، افرادی قوت کی نقل و حرکت، زراعت، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔
The 4th round of Pakistan–Portugal Bilateral Political Consultations was held in Islamabad. Ambassador Ayesha Ali, Additional Secretary (Europe), led the Pakistan side, while Ambassador Helena Malcata, Director-General for Foreign Policy, headed the Portuguese delegation. The two… pic.twitter.com/ZlhSeb69KD
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 15, 2026
فریقین نے علاقائی اور عالمی امور کے علاوہ کثیرالجہتی فورمز پر باہمی تعاون سے متعلق بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی پرتگال کیوں جانا چاہتے ہیں؟
پرتگالی وفد نے اس موقع پر سیکریٹری خارجہ سے بھی ملاقات کی۔ دونوں ممالک نے مسلسل رابطوں اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔












