گوادر پورٹ پر پہلی بار تجارتی بنکرنگ سروس کا آغاز، پاکستان کی بحری تجارت میں اہم سنگِ میل

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

گوادر پورٹ نے کئی دہائیوں بعد پہلی مرتبہ کامیاب تجارتی جہازی ایندھن (بنکرنگ) آپریشن مکمل کر لیا، جس کے ساتھ ہی پاکستان نے بین الاقوامی معیار کی میرین فیول سروسز فراہم کرنے والے ممالک کی صف میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس پیشرفت سے گوادر پورٹ کی حیثیت ایک مکمل بحری، تجارتی اور لاجسٹک مرکز کے طور پر مزید مستحکم ہوگی۔

جولائی 2026 میں گوادر پورٹ نے پاکستان کی تاریخ کا پہلا کامیاب تجارتی جہازی ایندھن (Ship Bunkering) آپریشن مکمل کرتے ہوئے ملکی بحری شعبے میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔ اس آپریشن کے دوران گوادر پورٹ سے ایل این جی بردار جہاز ’اینوگو‘ کو بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کے معیار کے مطابق تیار کردہ 2,500 میٹرک ٹن ویری لو سلفر فیول آئل فراہم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے کویت کو گوادر اور پورٹ قاسم میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی

یہ ایندھن پاکستان کی نجی توانائی کمپنی سینیرجیکو پی کے لمیٹڈ  نے تیار کیا، جس سے پاکستان کی عالمی معیار کی میرین فیول سروسز فراہم کرنے کی صلاحیت کا عملی مظاہرہ ہوا۔

یہ کامیابی چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے فلیگ شپ منصوبے گوادر پورٹ کی ترقی میں ایک اہم پیشرفت قرار دی جا رہی ہے، جس کے بعد گوادر محض ایک بندرگاہ نہیں بلکہ مکمل بحری، تجارتی، لاجسٹک اور توانائی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس اقدام سے گوادر پورٹ کی خطے میں اسٹریٹجک اہمیت مزید بڑھے گی اور پاکستان علاقائی تجارت، ٹرانزٹ اور لاجسٹکس کے ایک مؤثر گیٹ وے کے طور پر اپنی پوزیشن مضبوط کر سکے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ تجارتی بنکرنگ سروس کے آغاز سے بین الاقوامی بحری جہازوں کی گوادر آمد میں اضافہ متوقع ہے، جس سے بندرگاہ کی آمدنی بڑھے گی، قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور پاکستان کی بحری تجارت اور علاقائی توانائی سپلائی چین میں کردار مزید مستحکم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:روس کی حمایت سے گوادر پورٹ کو عالمی تجارتی راہداری سے جوڑنے کی پیشرفت

ماہرین کا کہنا ہے کہ گوادر پورٹ پر بین الاقوامی معیار کی ایندھن فراہمی کی سہولت دستیاب ہونے سے عالمی شپنگ کمپنیاں اس بندرگاہ کو ترجیح دے سکیں گی، جس سے پاکستان کی بحری مسابقت میں نمایاں اضافہ ہوگا اور گوادر پورٹ کو خطے کے اہم میری ٹائم اور لاجسٹک مرکز میں تبدیل کرنے کے حکومتی وژن کو عملی تقویت ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نامزد ہونے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی جانب اہم پیشرفت، بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم نامزد

کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید

پمز اسپتال واقعہ ایک حادثہ، وزیراعظم اور وزیر کا کام ایک اسپتال کو دیکھنے کا نہیں ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار