پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے نئے امکانات، صحت اور بائیوٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا: چینی سفیر

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت ان کے لیے باعثِ مسرت ہے اور دونوں ممالک کے درمیان کاروباری تعاون کے نئے مواقع روشن مستقبل کی نوید ہیں۔

اسلام آباد میں فارماسیوٹیکل، ہیلتھ کیئر اور بائیوٹیکنالوجی سے متعلق پاک چین بزنس ٹو بزنس (B2B) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور چین کے درمیان کاروباری تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے بزنس ٹو بزنس (B2B) تعاون کا وژن پیش کیا ہے، جو عملی شراکت داری کے لیے ایک نئی راہ ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے مشترکہ اعلامیہ: پاک چین تعلقات نئی اسٹریٹجک بلندی پر، مستقبل کی نئی برادری کے قیام پر اتفاق

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کاروباری اداروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے خصوصی دلچسپی اور تعاون کا اظہار کیا ہے، جس سے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مختلف ترقیاتی اور سرمایہ کاری منصوبوں پر تعمیراتی کام جاری ہے، جن کی تکمیل سے 20 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے، جو ملک کی معاشی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کریں گے۔

جیانگ زیڈونگ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف بالخصوص صحت، فارماسیوٹیکل اور بائیوٹیکنالوجی کے شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، جبکہ ان شعبوں میں پاک چین تعاون نہ صرف سرمایہ کاری بلکہ جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور استعداد کار میں اضافے کا بھی باعث بنے گا۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان اور چین کے مابین مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون مستقبل میں مشترکہ سرمایہ کاری، صنعتی ترقی اور عوامی فلاح کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ افراد کو دفتری اوقات کے بعد بھی مصنوعی ذہانت سیکھنی چاہیے؟

سردار تنویر الیاس کے قافلے پر کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح کارندوں کا حملہ، ذاتی محافظ جاں بحق، متعدد افراد زخمی

بلوغت جیسے موضوعات پر بچوں کو کھل کر گائیڈ کریں، معروف ماڈل ونیزہ کا والدین کو مشورہ

انیقہ معراج ‘مس ورلڈ’ مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں

ایس سی او بارڈر سروسز سربراہان کا اجلاس: سرحدی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

’کاروبار میں آسانی‘ کی 558 اصلاحات پر پیشرفت، 468 ارب روپے سے زائد بچت متوقع، وزیراعظم

بھارت سے دریائے چناب میں پانی کی آمد 4 روز میں 21 ہزار 600 کیوسک کم، سندھ طاس معاہدے پر تشویش بڑھ گئی

جب جماعتوں میں مشاورت کی روایت کمزور پڑنے لگے تو اختلافات بڑھ جاتے ہیں، رہنما ایم کیو ایم رؤف صدیقی

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون