فٹبال کی بین الاقوامی تنظیم (فیفا) نے پہلی بار اعلان کیا ہے کہ اسپین اور ارجنٹینا کے درمیان اتوار 19 جولائی کو ہونے والے فائنل کے فاتحین کو امریکی فٹبال لیگ کے انداز پر خصوصی یادگاری انگوٹھیاں پیش کی جائیں گی۔
رپورٹ کے مطابق عالمی چیمپیئن ٹیم کے کھلاڑیوں اور عملے کے لیے 30 خصوصی انگوٹھیاں تیار کی جائیں گی، جبکہ مزید ایک ہزار 996 انگوٹھیاں شائقین کے لیے فروخت کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ ٹرافی: فرانسیسی برانڈ ‘لوئی ویغوں’ کا تیار کردہ خصوصی ڈیزائنر ٹرنک توجہ کا مرکز
ہر انگوٹھی میں عالمی کپ کی چھوٹی سی ٹرافی کا ڈیزائن شامل ہوگا، جبکہ اس کے اندر یادگاری عبارت بھی کندہ کی جائے گی۔
View this post on Instagram
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی فائنل میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچیں گے اور فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کریں گے۔ تاہم وہ اس سے قبل عالمی کپ کے 102 میچوں میں سے کسی میں شریک نہیں ہوئے، حتیٰ کہ امریکا کے تمام میچ بھی انہوں نے نہیں دیکھے تھے۔ امریکی ٹیم کا سفر آخری 16 مرحلے میں بیلجیئم کے ہاتھوں شکست کے بعد ختم ہوگیا تھا۔
ادھر کینیڈا میں جنگلات کی آگ کے باعث پیدا ہونے والی فضائی آلودگی کے سبب نیویارک کے لیے انتباہ جاری کیا گیا ہے، تاہم اب تک ایسی کوئی اطلاع نہیں کہ اس سے میٹ لائف اسٹیڈیم میں ہونے والا فائنل متاثر ہوگا۔
View this post on Instagram
صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کے تعلقات بھی حالیہ دنوں میں توجہ کا مرکز بنے رہے ہیں۔ دونوں کو اس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب امریکی فارورڈ فولارن بالوگن کے سرخ کارڈ پر نظرثانی کی درخواست کے بعد ان کی خودکار معطلی ختم کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ کا سحر، امیتابھ بچن بھی فٹبال کے دیوانے نکلے، نوجوان کھلاڑیوں کے نام جذباتی پیغام
اس فیصلے پر کئی حلقوں نے ٹورنامنٹ کی شفافیت پر سوالات اٹھائے، کیونکہ اس عالمی کپ میں کسی دوسرے کھلاڑی کے سرخ یا پیلے کارڈ کی سزا معطل نہیں کی گئی، اگرچہ فرانس اور انگلینڈ نے بھی اپنے کھلاڑیوں کے معاملات پر نظرثانی کی درخواستیں دی تھیں۔
View this post on Instagram
رواں برس عالمی کپ کے فائنل میں پہلی مرتبہ وقفہ کھیل کے دوران خصوصی موسیقی کا پروگرام بھی پیش کیا جائے گا، جس میں شکیرا، میڈونا، جسٹن بیبر اور جنوبی کوریا کے معروف موسیقی بینڈ بی ٹی ایس سمیت متعدد عالمی فنکار شرکت کریں گے۔












