فیفا ورلڈ کپ کا سحر، امیتابھ بچن بھی فٹبال کے دیوانے نکلے، نوجوان کھلاڑیوں کے نام جذباتی پیغام

بدھ 15 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے فیفا ورلڈ کپ میں شریک نوجوان فٹ بالرز کی شاندار کارکردگی کی دل کھول کر تعریف کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوان 17 اور 18 سال کی عمر میں اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں، جو کہ پچھلی نسلوں کے لیے اس عمر میں محض ایک خواب معلوم ہوتا تھا۔

تیز رفتار تبدیلی نئی نسل کے لیے ایک نعمت ہے

امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ پر فٹبال کے سب سے بڑے ایونٹ میں ابھرتے ہوئے نئے ٹیلنٹ کے بارے میں لکھا کو ’ ہر ورلڈ کپ میں ایک نیا ٹیلنٹ اور نیا جوش سامنے آتا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں:’لگا جیسے خواب دیکھ رہی ہوں‘، اسٹار فٹبالر ایرلنگ ہالینڈ سے مشابہت رکھنے والی روسی ماڈل کی ویڈیو وائرل

جب ہم 17 یا 18 سال کے ان نوجوانوں کو پورے ملک کی نمائندگی کرتے دیکھتے ہیں، تو ہم ایک دوسرے سے پوچھتے ہیں کہ ’جب ہم اس عمر کے تھے تو کیا کر رہے تھے؟‘ اور پھر اس بات پر افسوس کرتے ہیں کہ ہم ان جیسے کیوں نہ بن سکے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ وقت بدل چکا ہے اور آج کی نوجوان نسل کو بہتر مواقع میسر ہیں جن سے وہ بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ تبدیلی کی یہ تیز رفتاری نوجوانوں کے لیے ایک بہترین نعمت ہے۔

بزرگ حیران ہیں کہ یہ تبدیلیاں پہلے کیوں نہ آئیں؟

امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ بزرگ اکثر ان تبدیلیوں کو دیکھ کر حیران ہوتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ ایسا ان کے دور میں کیوں نہیں ہوا، لیکن اب بہت دیر ہو چکی ہے۔

 انہوں نے فلسفیانہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ’ہاں، یہ دیکھنے کے لیے دیر ہو چکی ہے کہ آنے والے سالوں میں اور کیا انقلابات آئیں گے۔ شاید ہم اس وقت موجود نہ ہوں، لیکن ہمارے بچے اور آنے والی نسلیں وہاں ہوں گی اور یہ دیکھنا ہی ہمارے لیے ایک تسلی کا باعث ہے‘۔

ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلوں نے دن رات کا ہوش بھلا دیا

امیتابھ بچن نے اعتراف کیا کہ ورلڈ کپ کے سنسنی خیز میچز نے ان کے روزمرہ کے معمولات اور وقت کے احساس کو درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے۔

انہوں نے روایتی طور پر مضبوط ٹیموں کے ایونٹ سے باہر ہونے اور کمزور سمجھی جانے والی ٹیموں کی شاندار فتوحات پر بے پناہ خوشی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:کامیابی کے باوجود امیتابھ بچن پریشان کیوں؟ اداکار کا چونکا دینے والا اعتراف

ان کا کہنا تھا کہ ایسی ٹیموں کو جیتتے دیکھنا سنسنی خیز ہے جن کے بارے میں کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ یہاں تک پہنچیں گی۔

کلب کے اختلافات بھلا کر ایک ہونے کی خوبصورت مثال

بالی ووڈ سٹار نے کھلاڑیوں کی اپنے ملک کے لیے یکجہتی کی تعریف کرتے ہوئے اس کا موازنہ آئی پی ایل سے کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’جس طرح آئی پی ایل میں کھلاڑی مختلف فرنچائزز کی طرف سے کھیلتے ہوئے ایک دوسرے کے حریف بن جاتے ہیں، لیکن جب وہ قومی ٹیم میں اکٹھے ہوتے ہیں تو سب ’ایک‘ ہو جاتے ہیں۔

 بالکل اسی طرح فٹبالرز بھی کلب لیول کی رقابتیں بھول کر اپنے ملک کے لیے متحد ہو کر کھیلتے ہیں جو کہ ایک خوبصورت منظر ہے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور چین میں امیگریشن و بارڈر مینجمنٹ تعاون بڑھانے پر اتفاق، مشترکہ ورکنگ گروپ قائم ہوگا

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

پاکستان اور چین کے درمیان فارماسیوٹیکل شعبے میں 44 کروڑ ڈالر کے 9 معاہدے، وزیراعظم شہباز شریف کا خیرمقدم

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

کیا ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ افراد کو دفتری اوقات کے بعد بھی مصنوعی ذہانت سیکھنی چاہیے؟

ویڈیو

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

’کاروبار میں آسانی‘ کی 558 اصلاحات پر پیشرفت، 468 ارب روپے سے زائد بچت متوقع، وزیراعظم

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون