استحکامِ پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان نے آزاد کشمیر کے علاقے ٹائیں ڈھلکوٹ میں صدر آئی پی پی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے پر ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ اور مسلح حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اپنے ایک ہنگامی بیان میں صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے فائرنگ کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور سیکیورٹی گارڈ کی شہادت پر دلی افسوس اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے واقعے میں سابق مشیر سردار امتیاز شاہین اور سیکیورٹی گارڈ کے زخمی ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
عبدالعلیم خان نے شرپسند عناصر کی اس بزدلانہ کارروائی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘سیاست میں تشدد، لاقانونیت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔’
یہ بھی پڑھیں: 5 سال میں چوتھا سیاسی پڑاؤ: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے سیاسی سفر پر ایک نظر
انہوں نے مزید کہا کہ ‘تکلیف کی اس کٹھن گھڑی میں ہم شہید ہونے والے گارڈ اور زخمیوں کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔’













