پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، بی وائی ڈی کی نیو انرجی گاڑیوں کی سب سے بڑی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں بی وائی ڈی کی آفیشل پارٹنر، میگا موٹر کمپنی (ایم ایم سی) نے کراچی پورٹ پر 2 ہزار سے زائد بی وائی ڈی  کی نیو انرجی گاڑیوں(نیو انرجی وہیکلز) کی آمد کا اعلان کیا ہے۔ رول آن/رول آف (رورو) کی خصوصیت کے حامل جہاز کے ذریعے پہنچنے والی یہ کھیپ پاکستان آنے والی بی وائی ڈی گاڑیوں کی سب سے بڑی کھیپ میں شمار ہوتی ہے۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان میں نیو انرجی گاڑیوں (نیو انرجی وہیکلز)کی جانب رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، صارفین الیکٹرک موبیلٹی کے معاشی، ماحولیاتی اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی فوائد کو تیزی سے اپنارہے ہیں، جس کے نتیجے میں ملک میں درآمد ہونے والی نیو انرجی گاڑیوں کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کی خریداری آسان بنانے کے لیے کون سے منصوبے زیر غور ہیں؟

یہ پیش رفت بی وائی ڈی کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ جدید نیو انرجی گاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ پاکستانی صارفین تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ ملک میں ماحول دوست اور پائیدار ٹرانسپورٹ کے فروغ میں بھی اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

اس موقع پر بی وائی ڈی پاکستان، ایم ایم سی کے وائس پریزیڈنٹ، سیلز اینڈ اسٹریٹیجی، دانش خالق نے کہا، ’یہ سنگ میل اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی صارفین کا نیو انرجی گاڑیوں (نیو انرجی وہیکلز) پر اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے اور ملک میں پائیدار ٹرانسپورٹ کی جانب پیش رفت تیزی سے جاری ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بی وائی ڈی گاڑیوں کی غیر معمولی طلب اور عالمی سپلائی چین کو درپیش بدلتے ہوئے چیلنجز کے باوجود ہم نے اپنے شراکت دار کے ساتھ مل کر سپلائی پلاننگ اور لاجسٹکس کو مزید مؤثر بنایا، یہ کھیپ صارفین کے لیے گاڑیوں کی دستیابی بہتر بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے اور اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ہم اپنے صارفین کو بروقت اور قابلِ اعتماد انداز میں گاڑیاں فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آئندہ بجٹ میں ٹیکسوں اور ڈیوٹی میں تبدیلی سے گاڑیاں کتنی مہنگی یا سستی ہوں گی؟

بڑھتی ہوئی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم عالمی معیار کی مصنوعات، قابلِ اعتماد آفٹر سیلز سروسز اور ملک بھر میں چارجنگ نیٹ ورک کی توسیع کے ذریعے صارفین کو بہترین طریقے سے گاڑی کی ملکیت فراہم کرنے پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں گے تاکہ وہ اعتماد کے ساتھ الیکٹرک موبیلٹی کو اپنا سکیں۔”

اس موقع پر بی وائی ڈی پاکستان کے کنٹری ہیڈ لی جیان نے کہا،’دنیا کی نمبر ون نیو انرجی گاڑیوں (نیو انرجی وہیکلز)کی کمپنی بننے کا سفر مسلسل جدت، اعلیٰ معیار اور پائیدار ٹرانسپورٹ کے عزم پر کاربند رہنے کا نتیجہ ہے۔‘

 ان کا کہنا ہے کہ بی وائی ڈی کی عالمی ترقی کے سفر میں پاکستان ایک اہم مارکیٹ ہے اور ہم عالمی معیار کی نیو انرجی گاڑیاں متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ ملک میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں جس کے ذریعے ہم پاکستان کی ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی جانب منتقلی میں بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی خوشخبری، حکومت نے سستی الیکٹرک گاڑیاں فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا

 ہم اپنے صارفین کے اعتماد پر ان کے شکر گزار ہیں اور پاکستان میں الیکٹرک موبیلٹی کے اگلے مرحلے میں بھی ان کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھنے کے لئے پرامید ہیں۔

رول آن/رول آف (رو رو) جہاز کے ذریعے اس کھیپ کی آمد جدید آٹوموٹیو لاجسٹکس کی استعداد کار اور مؤثر نظام کی بھی عکاسی کرتی ہے۔ گاڑیوں کی بحفاظت اور تیز تر ترسیل کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے جانے والے یہ جہاز بڑی تعداد میں گاڑیوں کی نقل و حمل کو ممکن بناتے ہیں، جس سے سپلائی چین مزید مستحکم ہوتی ہے اور صارفین کے لیے گاڑیوں کی دستیابی بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 5 روپے 44پیسے اور ڈیزل 31 روپے 5پیسے مہنگا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی آزاد کشمیر انتخابات ملتوی ہونے سے متعلق خبر جعلی قرار دے دی

غیر ارادی غلطی یا سوچی سمجھی سیاست؟، مولانا فضل الرحمان کو بیان واپس لینا چاہیے، رانا ثنا اللہ

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات ملتوی ہونے کی خبر جعلی قرار دے دی

پاکستان نے جی ایس پی پلس وعدوں پر عملدرآمد اور سماجی تحفظ میں تاریخی پیشرفت کی، یورپی یونین

ویڈیو

کرکٹ کا سنہری باب بند، پاکستان کیخلاف 365 رنز بنانے والے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز انتقال کر گئے

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون