نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کی پری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ 53ویں اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم اور چیئرمین مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے تشکیل دی گئی اس کمیٹی کا اجلاس نائب وزیراعظم کے دفتر اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 chaired a meeting of the Pre-Council of Common Interests (CCI) Committee today.
The Committee, constituted by the Prime Minister/Chairman of the Council of Common Interests (CCI), held a preparatory… pic.twitter.com/Uwu9NCfqG6
— Office of the Deputy Prime Minister (@DPM_PK) July 18, 2026
اجلاس میں مختلف امور پر تفصیلی غور و خوض کے بعد وزیراعظم و چیئرمین مشترکہ مفادات کونسل کو سفارش کی گئی کہ کونسل کا آئندہ یعنی 53واں اجلاس اگست 2026 میں منعقد کیا جائے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت اجتماعی عزم کے ساتھ وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر تعاون، بین الحکومتی روابط کے فروغ اور قومی مفاد میں اہم فیصلوں کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی، وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری کابینہ ڈویژن، سیکریٹری مشترکہ مفادات کونسل، سیکریٹری منصوبہ بندی، سیکریٹری پیٹرولیم، سیکریٹری آبی وسائل، سیکریٹری بجلی، سیکریٹری صحت، سیکریٹری اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل ترقی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔













