K-4 منصوبہ 2029 تک مؤخر، منعم ظفر خان کا وزیراعظم کو احتجاجی خط، فوری فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ

اتوار 19 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے K-4 منصوبے کی تکمیل میں مزید تاخیر پر وزیراعظم کو احتجاجی خط لکھتے ہوئے منصوبے کے لیے فوری فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے 3 کروڑ آبادی والا کراچی پانی کے شدید بحران کا شکار ہے اور شہر مزید انتظار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان نے K-4 منصوبے کی تکمیل کی مدت دسمبر 2029 تک مؤخر کیے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کو ارسال کیے گئے احتجاجی خط میں کہا کہ کراچی ملک کی معیشت کا سب سے بڑا مرکز ہونے کے باوجود پینے کے صاف پانی سے محروم ہے، جبکہ وفاق اور سندھ حکومت اس اہم منصوبے پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہیں۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ K-4 منصوبے کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے لیے تقریباً 40 ارب روپے درکار ہیں، مگر گزشتہ سال صرف 3.2 ارب روپے اور رواں مالی سال میں محض 8 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جو منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے ناکافی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کے نزدیک K-4 واقعی ترجیحی منصوبہ ہے تو مطلوبہ فنڈز فوری طور پر جاری کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ K-4 میں تاخیر کے باعث کراچی میں پانی کا بحران مزید سنگین ہو چکا ہے اور شہری مہنگے داموں ٹینکر مافیا سے پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ ان کے بقول ملک کے ریونیو کا تقریباً 50 فیصد فراہم کرنے والا شہر بنیادی ضرورت یعنی پانی سے محروم ہے، جو کراچی کے ساتھ ناانصافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شادی سے وقت مل گیا ہو تو وزیراعظم کراچی پر بھی کچھ توجہ دیں، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر

امیر جماعت اسلامی کراچی نے مطالبہ کیا کہ K-4 منصوبے کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے لیے تمام درکار فنڈز رواں سال ہی فراہم کیے جائیں تاکہ منصوبہ جلد مکمل ہو سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے اس معاملے پر فوری عملی اقدامات نہ کیے تو جماعت اسلامی کراچی عوام کے ساتھ مل کر احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کو وعدے نہیں بلکہ پانی چاہیے، اس لیے وفاق فوری طور پر عملی اقدامات کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی سو رہا تھا، مگر ’منی برازیل‘ جاگ رہا تھا، لیاری میں فٹبال فائنل کی رات کیسی گزری؟

آزاد کشمیر انتخابات : الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا، امیدواروں کے اخراجات کی حد 50 لاکھ روپے مقرر

مودی سرکار کے خلاف طلبہ کی بغاوت، پارلیمنٹ کی جانب احتجاجی مارچ، وزیر تعلیم کے استعفے کا مطالبہ

شہباز شریف کی برطانیہ کے نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کو مبارکباد

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات میں سفیر شفقت علی خان کی ملاقات

ویڈیو

کراچی سو رہا تھا، مگر ’منی برازیل‘ جاگ رہا تھا، لیاری میں فٹبال فائنل کی رات کیسی گزری؟

نورین نیازی کے بیان پر عوام کا شدید غصہ، مولانا فضل الرحمان معافی نہ مانگنے پر بضد، کالعدم ایکشن کمیٹی کی بڑی سازش

کینیڈا کی مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف، 45 ملین ڈالر کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں