نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات میں سفیر شفقت علی خان کی ملاقات

پیر 20 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے متحدہ عرب امارات میں سفیر شفقت علی خان نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کا دورۂ پاکستان، اسحاق ڈار سے ملاقات میں ترجیحی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق

وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کویتی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے ہنگامی رابطہ، قیام امن کے لیے اسلام آباد ایم او یو پر مکمل عملدرآمد کی اپیل

انہوں نے پاکستانی سفیر کو ہدایت کی کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے، معاشی اور سرمایہ کاری کے روابط بڑھانے اور متحدہ عرب امارات میں مقیم بڑی پاکستانی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے تعاون میں اضافہ کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp